فیضان
مدینہ فیصل آباد میں 7 فروری 2024ء کو دعوت اسلامی کے تحت اجتماع
شب معراج کا اہتمام کیا گیا جس میں جامعۃالمدینہ و مدرسۃالمدینہ بوائز کے
طلبۂ کرام اور فیصل آباد سٹی و اطرف سے کثیر عاشقان رسول نے شرکت کی ۔
اجتماع
کا آغاز تلاوت و نعت رسول صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم
سے ہوا جس میں نعت خوا اسلامی بھائیوں نے پیارے آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی شان میں کلام پڑھے ۔ بعدازاں رکنِ مرکزی
مجلسِ شوریٰ و نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا جس میں پیارے آقا علیہ السلام کے
سفر معراج کے بارے میں بتایا نیز نماز ،روزے کی پابندی کرنے ، نیکی
کرنے اور نیکی کے کاموں میں حصہ لیتے رہنے
کا ذہن دیا۔آخر میں نگران پاکستان مشاورت نے دعا کروائی جبکہ صلوٰۃ و سلام بھی پڑھا گیا۔(رپورٹ:عبد الخالق عطاری ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری )