18 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
13
فروری 2024ء کو چنیوٹ
ڈسٹرکٹ میں موجود مدنی مرکز فیضان مدینہ میں مدنی مشورے کا سلسلہ کیا گیا جس میں
فیصل آباد ڈویژن ذمہ دار نعمان بدر عطاری ، ڈیف اسپیشل پرسنز ڈویژن ذمہ دار ارسلان
عطاری ، نگران ڈسٹرکٹ مشاورت مظہر مدنی عطاری اور تحصیل نگران محمد اعظم عطاری شریک ہوئے۔
صوبہ ٔپنجاب ذمہ دار محمد وقاص عطاری نے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت ہونے والے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے تعلق سے مدنی پھول دیئے اور
ڈسٹرکٹ پر تقرر کے حوالے سے اہداف دیئے جس پر اسلامی بھائیوں نے بھلے جذبات پیش کئے۔
٭بعدازاں مدرسۃ المدینہ بوائز چنوٹ کے بچو ں میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد ہوا جس میں اسپیشل پرسنز ذمہ دار محمد وقاص عطاری نے مدرسے کے بچوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)