مدنی مرکز فیضان مدینہ میرپور کشمیر میں 9 فروری 2024ء کو دعوت اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت
گونگے ، بہرے نابینا اور جسمانی معزور افراد کا ماہانہ اجتماع
ہوا ۔
اجتماع
میں نابینا اسلامی بھائی ثاقت عطاری نے نعت شریف پڑھی جبکہ ڈسڑکٹ نگران میر پور کشمیر محمد اسلم عطاری نے ”اللہ
پاک کے آخری نبی محمد مصطفی صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم کے اخلاق و اوصاف اور ان کی دین کے لئے قربانیاں“ کے
موضوع پر بیان کیا ۔
دورانِ بیان اسپیشل پرسنز کو داڑھی رکھنے،عمامہ شریف سجانے اور دعوت اسلامی سے وابستگی
کی ترغیب دلائی نیز ایک اچھا مسلمان بننے کا ذہن دیتے ہوئے رمضان المبارک میں ایک ماہ اوردس دن کا اعتکاف کرنے کی دعوت دی جس پر اسپیشل پرسنز نے اچھی اچھی اچھی نیتوں کا
اظہار کیا۔
اس موقع پر ڈویژن
ذمہ دار اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے سلیمان
عطاری نے اشاروں کی زبان میں بیان کی ترجمانی بھی کی اور صوبائی
ذمہ دار نابینا افراد کے کامران عطاری نے
نابینا اور جسمانی معزور افراد کے ساتھ شرکت کی۔ (کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری مدنی)