فیضانِ
مدینہ میر پور سے نابینا
افراد کا 3 دن پر مشتمل مدنی قافلہ سفر پر
روانہ
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
دنیا بھر میں نیکی کی دعوت عام کرنے کے
سلسلے میں 3 دن،12 دن اور ایک ماہ کے مدنی قافلے سفر کرتے رہتے ہیں۔
اس
سلسلے میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے تحت 12فروری2024 ءکو میر
پور میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سے
صوبائی ذمہ دار نابینا افراد کامران عطاری کے ساتھ نابینا اسلامی بھائیوں پر مشتمل 3 دن کا مدنی
قافلہ راہِ خدا میں علمِ دین سیکھنے سکھانے اور نیکی کی دعوت عام کرنے کے لئے سفر
پر روانہ ہوا۔
مدنی قافلے میں نابینا افراد کو علمِ دین میں
فرض علوم،نماز اور وُضو کا عملی طریقہ سکھایا گیا نیز نیکی کی دعوت کی اہمیت اور
مختلف دعائیں، سنتیں آداب و اذکار سکھائے گئے۔
مزید
مدنی قافلے میں نابینا اسلامی بھائیوں کو بنیادی عقائد و معمولات اہل سنّت بتائے
گئے نیز دعوت اسلامی کا تعارف اور دینی ماحول سے وابستہ رہنے ، ماں باپ کا ادب
کرنےکے علاوہ معاشرے میں ایک اچھا فرد بننے کا ذہن دیا گیا ۔ اس پر نابینا افراد
نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)