18 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پچھلے
دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کی جانب صوبہ ٔپنجاب ذمہ دار محمد وقاص عطاری نے جھنگ ڈسٹرکٹ ذمہ دار اور نابینا افراد ڈویژن
ذمہ دار کے ساتھ سوشل ویلفیئر کمپلیکس جھنگ میں سینئر افسران سے ملاقات کی۔
ملاقات
میں ذمہ د اران نے افسران کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ،
دارالمدینہ اسکول سسٹم کا تعارف کروا کر اپنے بچوں کو دارالمدینہ میں داخل کروانے
کا ذہن دیا جس پر ہاتھوں ہاتھ کال پر انہوں نے دارالمدینہ کے ٹیچر اسلامی بھائی سے
بات بھی کی۔
بعد ازاں سوشل ویلفیئر سینٹر میں مدرسۃ المدینہ بالغان شروع کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا جس
پر اتھارٹی پرسنز نے تعلیم قرآن پاک کو عام کرنے کے سلسلے میں ہر طرح کے تعاون کرنے کی اچھی نیت کااظہار کیا۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری )