گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان کے شہر فیصل آباد میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اسپیشل پرسنز (نابینا افراد) سے ملاقات کی۔

اس موقع پر اسپیشل پرسنز کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں ڈسٹرکٹ ذمہ دار نعمان بدر عطاری نے اسپیشل پرسنز کی تربیت کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں دعوتِ اسلامی کے ٹیلی تھون میں حصہ لینے نیز دینی کام کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


13 نومبر 2022ء بروز اتوار دعوتِ اسلامی کے جملہ اخراجات کے لئے ہونے والے ٹیلی تھون کے سلسلے میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن اور مومن آباد ٹاؤن میں لگے ہوئے بستے (اسٹال) کا وزٹ کیا۔

اس دورانِ ڈسٹرکٹ ذمہ دار عمران عطاری نے مختلف مقامات پر اسپیشل پرسنز سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ٹیلی تھون میں حصہ ملانے کا ذہن دیا نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت کبیر والا تحصیل ملتان میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت علاقائی دورہ کا  سلسلہ ہوا جس میں پنجاب صوبائی ذمہ دار محمد وقاص عطاری نے ڈویژن ذمہ دار ملتان عثمان عطاری کے ہمراہ شخصیات سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات شخصیات کو عالمی سطح پر ہونے والی دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے حوالے سے معلومات دیں اور انہیں ٹیلی تھون مہم میں حصہ ملانے کا ذہن دیا نیز انہیں 3 دن کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کا ذہن بھی دیا جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہاتے ہوئے دینی کاموں میں تعاون کرنے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ اس موقع پرسلطان عطاری اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔(رپورٹ : محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں کوٹری  میں قائم گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن اسکول میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ ہوا جس میں صوبائی ذمہ دار اسپیشل پرسنز عابد حسین عطاری، حیدر آباد ذمہ دار وقار حسین عطاری اورمیٹروپولیٹن ذمہ دار شرافت علی عطاری نے شرکت کی۔

صوبائی ذمہ دار سندھ عابد حسین عطاری نے اشاروں کی زبان میں طلبہ اور اسٹاف کے درمیان ’’ پانی پینے کی سنتیں اور آداب‘‘بیان کئے اور انہیں دعوتِ اسلامی کے شعبے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا تعارف پیش کرتے ہوئے دینی ماحول سے وابستہ ہونے کا ذہن دیا ۔(رپورٹ : محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ  اسلامی کے صوبائی مدنی مرکز آفندی ٹاؤن حیدر آباد فیضانِ مدینہ میں ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں گونگے بہرے نابینا اور معذور افراد کی شرکت ہوئی۔

نگرانِ مجلس اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان محمد عمیر ہاشمی عطاری نے اسپیشل پرسنز ( گونگے بہرے نابینا اور معذور افراد) کی آسانی کے لئے اشاروں کی زبان میں بیان کی ترجمانی کی اور شرکا کو دیگراسپیشل پرسنز گونگے بہرے اسلامی بھائیوں میں دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار بھی کیا۔(رپورٹ : محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں اسپیشل پرسنز دیگر عاشقانِ رسول کی کثیر تعداد میں شرکت رہی۔

اسپیشل پرسنز کی آسانی کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اشاروں کی زبان میں اجتماع میں ہونے والےسنتوں بھرےبیان، ذکر اور دعا کی ترجمانی کی۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت گونگے بہرے اسپیشل پرسنز کی پھولنگر میں ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کا سلسلہ ہوا اجتماع پاک میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت حلقہ لگایا گیا جس میں اسپیشل پرسنز کی آسانی کے لئے اجتماع کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی ڈسٹرکٹ قصور ذمہ دار محمد سہیل رضا عطاری نے کی ۔

اجتماع کے بعد مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اسپیشل پرسنز کو ٹیلی تھون میں حصہ ملانے کا ذہن دیا جس پر بعض نے ہاتھوں ہاتھ رقم جمع کروائی جبکہ دیگر نے آئندہ ٹیلی تھون میں یونٹ دینے کی نیت کا اظہار کیا۔( رپورٹ : محمد سمیر پاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )


ڈسٹرکٹ ویسٹ کراچی ذمہ دار عمران عطاری اور کراچی سٹی نابینا ذمہ دار محمد جمیل عطاری کا نابینا اسپیشل پرسنز میں شیڈول رہا جس میں انہوں نے علاقائی دورہ کیا اور  نابینا اور ان کے سرپرست سے ملاقات کرکے ان کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت دی۔

اس کے بعد شخصیات سے ملکر ان کو عالمی سطح پر ہونے والی دعوت اسلامی کی دینی خدمات کے حوالے سے معلومات فراہم کیں اور انہیں ٹیلی تھون مہم میں حصہ ملانے کی ترغیب دلائی نیز انہیں 25 نومبر 2022ء کو مدنی قافلے میں سفر کرنے کا ذہن دیا ۔

اس موقع پر بعض شخصیات نے ٹیلی تھون کے سلسلے میں ہاتھوں ہاتھ رقم پیش کی جبکہ دیگر نے اس حوالے سے تعاون کرنے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔( رپورٹ : محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )


گونگے، بہرے اور نابینا افراد میں نیکی کی دعوت عام کرنے والے دعوتِ اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے جامعۃالمدینہ بوائز وہاڑی کا وزٹ کیا۔

اس موقع پر جامعۃالمدینہ بوائز کے طلبۂ کرام کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں پاکستان سطح کے ذمہ دار برائے نابینا افراد حاجی محمد حنیف عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے طلبۂ کرام کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا تعارف کروایا۔

بعدازاں ذمہ دار نے طلبۂ کرام کی تربیت کرتے ہوئے انہیں چند اشارے بھی سکھائے۔اس موقع پر محمد خالد عطاری (پنجاب نابینا ذمہ دار) بھی موجود تھے۔ (رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کی جانب سے  8نومبر 2022ء بروزمنگل ایبٹ آباد kpkمیں قائم گورنمنٹ انسٹی ٹیوٹ فار دی بلائنڈ نابینا بچوں کے ہاسٹل میں لرننگ سیشن کا انعقاد ہوا ۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی وجاہت عطاری نے ادارے میں موجود اسپیشل پرسنز سے ملاقات کی اور انہیں درودِ پاک کی فضیلت بتاتے ہوئے اشاروں کی زبان میں حُسنِ اخلاق پر لیکچر دیا۔بعدازاں انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے مدنی چینل دیکھنے اور نمازوں کی پابندی کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے نیک جذبات کا اظہار کیا۔( رپورٹ : اسپیشل پرسن ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )


دعوتِ اسلامی  کے شعبہ اسپیشل پرسن کے پاکستان سطح کے ذمہ دار احمد اویس عطاری نے ڈویژن ذمہ دارکے ہمراہ نیکی کی دعوت دینے کے سلسلے میں ایبٹ آباد پریس کلب میں قائم اسپیشل ایجوکیشن کے آفس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پریس کلب کے صدر اور دیگر ممبران سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات احمد اویس عطاری نے پریس کلب کے صدر اور دیگر ممبران کی موجودگی میں شعبے کے دینی کام کے حوالے سے تفصيلی تعارف پیش کیا اور ملک و بیرون ملک میں ہونے والی دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے حوالے سے معلومات فراہم کیں نیز اس موقع پر اتھارٹی پرسنز کو دعوتِ اسلامی کے اسپیشل پرسنز کے ڈیپارٹ میں وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اس سلسلے میں ممبران کی جانب سے تعاون کی نیک خواہش کا اظہار کیا۔ ( رپورٹ : اسپیشل پرسن ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )


6نومبر 2022ء کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں گیارہویں شریف کے اجتماع کے سلسلے میں حلقہ لگا جس میں گونگے بہرے اور نابینا اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ اسپیشل پرسنز کی آسانی کے لئے اجتماع کی اشاروں زبان میں ترجمانی بھی کی گئی۔(رپورٹ : محمد سمیر ہاشمی عطاری، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )