دعوتِ  اسلامی کے زیر اہتمام میانوالی میں اسپیشل بچوں کے اسکول میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ محمد عمیر ہاشمی عطاری نے اشاروں کی زبان میں بچوں کو اشاروں کی زبان میں کھانے پینے کے آدابِ بیان کئے نیز کھانے سے پہلے اور بعد میں ہاتھ دھونے، کھانے سے قبل بسم اللہ شریف پڑھنے اور بعد شکر الحمد اللہ پڑھنے کا ذہن دیا ۔

مزید سردیوں میں ڈرائی فروٹ، اخروٹ، بادام، مونگ پھلی، مچھلی، انڈہ کھا نے کے فوائد اشاروں کی زبان میں بتائے۔آخر میں نگران شعبہ نے اشاروں کی زبان میں دعا بھی کروائی جبکہ ٹیچرز کو اسپیشل پرسنز موبائل ایپلیکیشن کا تعارف کروایا جس پر ٹیچرز نے دعوت اسلامی کے کام کو سراہا۔(رپورٹ:رمضان رضا عطاری)