18 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء کے تحت صوبائی
ذمہ دار مولانا محمد محب عطاری مدنی نے ڈویژن ذمہ دار مولانا عبد الوحید مدنی عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ دار مولانا اصغر عطاری مدنی اور تحصیل ذمہ دار مولانا طالب مدنی عطاری کے ہمراہ سانگھڑ میں مفتی عبد الرزاق مہران سکندری صاحب (مہتمم
مدرسہ و شارح
بخاری)
سے ملاقات کی ۔
دورانِ
ملاقات مولانا محمد محب عطاری مدنی نے مفتی صاحب کو کنزالمدارس بورڈ اور مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ عربی کتب کا تعارف پیش کیا
نیز انہیں عالمی
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا وزٹ کرنے کی
دعوت پیش کی ۔
آخر میں کنزالمدارس
بورڈ پاکستان کی معلومات پر مشتمل کتاب تحفے میں دی جس
پر مفتی عبد الرزاق مہران سکندری صاحب نے خدمات ِ دعوت اسلامی کو سراہتے ہوئے دعاؤں سے نوازا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)