للہ
شریف، للہ ہندوانہ ، للہ بھروانہ ، کندوال میں علاقائی دوروں کا انعقاد
دعوتِ
اسلامی کے تحت 9 جنوری 2024ء کو ڈسٹرکٹ جہلم کی تحصیل پنڈ دادن خان کے علاقوں للہ
شریف، للہ ہندوانہ، للہ بھروانہ، کندوال میں علاقائی دوروں کا انعقادکیا گیا۔
اسپیشل پرسن ڈیپارٹمنٹ ڈسٹرکٹ جہلم کے ذمہ دار محمد
رمضان رضا عطاری نے یوسی نگران للہ شریف ،قاری
محمد صفدر عطاری اور یوسی نگران کندوال
محمد ثاقب عطاری نے ڈیف ، نابینا اور معذور افراد اوران کے سرپرستوں سے ملاقات کی۔
انہیں شعبے
کا تعارف کروایا اور علاقوں میں گونگے ،
بہرے ، نابینا اور معذور اسلامی بھائیوں میں ہونے والے دینی کاموں کی معلومات دیں۔ علاوہ ازیں ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی قافلے میں سفر کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اپنے علاقے میں کئے گئے کاموں
کو سراہا اور مزید تعاون کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ (رپورٹ: محمد رمضان رضا عطاری اسپیشل پرسن ڈیپارٹمنٹ
ڈسٹرکٹ جہلم، کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری مدنی )