پچھلے دنوں جوہر ٹاؤن لاہور  میں قائم مدنی مرکزفیضان مدینہ میں گلگت سے آئے ہوئے اسپیشل ایجوکیشن کے ٹیچرز و افسران اور دیگر وابستہ افراد کا ٹریننگ سیشن ہوا۔

دوران ِ ٹریننگ ٹیبل ٹاک سیشن منعقد کیا گیا جس میں نگران مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ محمد عثمان عطا ری نے ٹیچرز و افسران کی جانب سے کئےگئے سوالات کے جواب دیئے۔

بعدازاں میڈیا ڈیپارٹمنٹ اور دعوت اسلامی کے دیگر شعبہ جات کا تعارف کروایا ۔مزید ملک و بیرون ملک میں جاری دعوت اسلامی کی دینی سرگرمیوں سے آگاہی دی اور شرکا کو بھی دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے نیک خیالات کا اظہار کیا۔(رپورٹ:احمد اویس عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)