عرس
داتا علی ہجویری رحمۃ
اللہ علیہ
کے موقع پر جامع مسجد اقصی لاہور میں اسپیشل پرسنزڈیپارٹمنٹ کے تحت اسپیشل پرسنز کے لئے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوری کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری کی خصوصی شرکت ہوئی اور آپ نے سنتوں بھرا بیان کیا۔اس اجتماع
کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی بھی کی گئی۔ نگران مجلس محمدحاجی حنیف عطاری،پنجاب صوبائی ذمہ دار سید عمیر
ہاشمی عطاری اور دیگر ذمہ داران نے شرکت بھی کی ۔(رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری
،اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )
دعوت
اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت پنجاب مشاورت کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران مجلس حاجی محمد حنیف
عطاری اور صوبائی ذمہ دار محمد عمیر ہاشمی
عطاری نے شرکا کی تربیت کی۔
اس مدنی مشورے میں (محمد خالد محمود عطاری پاکستان
جسمانی معذور افراد ذمہ دار،قاری خالد عطاری پنجاب نابینا افراد ذمہ دار، پاکستان
اسپیشل ایجوکیشن ذمہ دار احمد اویس عطاری اور محمد علی عطاری اسپیشل پرسنز بیرون
ملک ذمہ دار) نے بھی شرکت کی۔ سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ کے
اہداف طے کئے گئے۔ (رپورٹ: محمد
سمیر ہاشمی عطاری ،اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری
)
پچھلے
دنوں دعوت اسلامی اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت پنجاب مشاورت کے ذمہ داران کا
مدنی مشورہ ہوا ، یہ مدنی مشورہ نگران مجلس حاجی محمد حنیف عطاری اور پنجاب صوبائی ذمہ دار محمد عمیر ہاشمی
عطاری نے لیا جس میں شعبے کی سابقہ
کارکردگی کا جائزہ لیا اور آئندہ کام کے اہداف طے کئے ۔
اس
مدنی مشورے میں محمد خالد محمود عطاری پاکستان جسمانی معذور افراد ذمہ دار،قاری
خالد عطاری پنجاب نابینا افراد ذمہ دار ،پاکستان اسپیشل ایجوکیشن ذمہ دار احمد
اویس عطاری اور محمد علی عطاری اسپیشل پرسنز بیرون ملک ذمہ دار نے بھی شرکت کی ۔(رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری ،اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )
14 ستمبر 2022ء بروز بدھ پتوکی پنجاب میں احمد اویس عطاری شعبہ اسپیشل پرسنز
ذمہ دار ایجوکیشن نے ڈسٹرکٹ
ذمہ دار شعبہ سپیشل پرسنز محمد سہیل عطاری کے ہمراہ گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن سینٹر پتوکی کا
وزٹ کیا۔
ایجوکیشن سینٹر کےا سٹاف سے ملاقات کی اور نیکی
کی دعوت پیش کی۔اسپیشل (گونگے بہرے) اسٹوڈنٹس کے ساتھ شجرکاری کی اور دعائے خیر کی۔
دعوتِ
کے زیر اہتمام شاہ جمال لاہور میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت سیکھنے سیکھانےکا
حلقہ ہوا جس میں لاہور ڈویژن ذمہ دار اور احمد اویس عطاری اسپیشل ایجوکیشن ذمہ دار
کی خصوصی شرکت ہوئی۔
لاہور
ڈویژن ذمہ دار محمد علی عطاری نے اسپیشل پرسنز کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں مدنی قافلے میں سفر کرنے کا ذہن
دیا اورداتا صاحب کے عرس کے موقع پر اسپیشل پرسنز کے لئے اجتماع منعقد کرنے کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا نیز
اس کی بھر پور تیاری کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:
محمد سمیر ہاشمی عطاری ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں لاہور عزیز بھٹی
ٹاؤن میں جاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے
تحت جزء وقتی سائن لینگوئج کورس میں تربیتی سیشن کا انعقاد ہوا جس میں شرکائے کورس نے شرکت کی۔
ڈویژن
ذمہ دار محمد علی عطاری نے شرکائےکورس کی تنظیمی کے اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے انہیں
اسپیشل پرسنز میں دینی کام کرنے کے حوالے سے ذہن دیا اور اس سے
متعلق مدنی پھول بتائے ۔ بعدازاں دعا اور ملاقات کا سلسلہ ہوا۔ (رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی
عطاری ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
پچھلے دنوں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ
اسلامی کے زیرِا ہتمام عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ہونے والے مدنی
مذاکرے میں اسپیشل پرسنز کی شرکت ہوئی۔
دورانِ
مدنی مذاکرہ اسپیشل پرسنز کی آسانی کے لئے مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اشاروں کی
زبان میں مدنی مذاکرے کی ترجمانی کرتے ہوئے اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت
کی۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
سیلاب متأثرین کے لئے جہاں دعوت اسلامی کا
شعبہ FGRF سیلاب سے متائثر ہونے والے افراد
کے لئے امداد کاموں میں مصروفِ عمل ہے وہیں
دعوتِ اسلامی کے دیگر شعبہ جات کے ذمہ دار اسلامی بھائی بھی اس کارِ خیر میں اپنا حصہ
ملا رہے ہیں۔
اسی سلسلے میں پچھلے دنوں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران اسپیشل
پرسنز(گونگے، بہرے) کے ہمراہ سیلاب سے متأثر ہونے
والے افراد کی خیر خواہی کا جذبہ رکھتے
ہوئے سامان کی پیکنگ میں شریک ہوئے تاکہ وقتاً
فوقتاً یہ سامان سیلاب متاثرین تک پہنچایا
جا سکے۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری
اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
دعوتِ اسلامی کے زیرِ
اہتمام پچھلے دنوں ڈسٹرکٹ ایسٹ سے اسپیشل
پرسنز کا مدنی قافلہ ڈسٹرکٹ ویسٹ کراچی کی طرف روانہ
ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے بھی شرکت کی۔
اس مدنی قافلے میں مبلغِ
دعوتِ اسلامی مولانا وسیم احمد عطاری مدنی نے اسپیشل پرسنز کی تربیت کرتے ہوئے
انہیں اچھی صحبت اختیار کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہا ر
کیا۔
مزید مبلغِ دعوتِ اسلامی
نے اسپیشل پرسنز کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول میں اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی
گزارنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:محمد محسن مدنی عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پاکستان کے شہر پتوکی میں
اسپیشل پرسنز کے لئے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
6 ستمبر 2022ء
بروز منگل پاکستان کے شہر پتوکی میں اسپیشل پرسنز کے لئے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں دیگر عاشقانِ رسول کی بھی شرکت
رہی۔
مبلغِ دعوتِ اسلامی مولانا
فیضان عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کیا جبکہ
سہیل عطاری نے اسپیشل پرسنز کی آسانی کے لئے اشاروں کی زبان میں اس اجتماعِ پاک کی ترجمانی
کرتے ہوئے اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔(رپورٹ:علی ریاض عطاری تحصیل ذمہ
دار سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
لاڑکانہ میں دعوتِ اسلامی کے تحت اسپیشل پرسنز
کا ماہانہ سنتوں بھرا اجتماع
لاڑکانہ شہر میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ
اسلامی کے تحت ماہانہ سنتوں بھرے اجتماع
کا انعقاد کیا گیا جس میں اسپیشل پرسنز (گونگے، بہرے اور
نابینا افراد) نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں مبلغِ دعوت اسلامی محمد مصری خان عطاری نے اسپیشل
پرسنز کے درمیان اشاروں کی زبان میں سنتوں بھرا بیان کیا اور انہیں دعوتِ اسلامی
کے دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں
کیں۔بعدازاں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے دعا کروائی۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت موڑکھنڈا ننکانہ ڈسٹرکٹ میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے
ذمہ دار علی حسن عطاری نے اسپیشل پرسنزسے
ملاقات کرتے ہوئے انہیں نیکی کی دعوت پیش کی۔
اس دوران ذمہ دار نے اسپیشل پرسنز کو دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے، مدنی
مذاکرہ دیکھنے اور تین دن کے مدنی قافلے میں
سفر کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے
اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)