جامعۃ المدینہ بوائز موڑکھنڈا کے طلبۂ کرام کے لئے سیکھنے سکھانے
کا حلقہ
ننکانہ سٹی کے علاقے موڑکھنڈا میں قائم دعوتِ اسلامی کے جامعۃالمدینہ بوائز میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں طلبۂ
کرام سمیت اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
ڈسٹرکٹ
ذمہ دار علی حسن عطاری نے طلبۂ کرام کو دعوت
اسلامی کی جانب سے اسپیشل پرسنز کے لئے ہونے والے دینی کاموں کے حوالے سے آگاہی دی جبکہ انہیں چند اشارے بھی سکھائے اور اسپیشل پرسنز میں دینی کام
کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پنجاب پاکستان کے شہر سانگلہ ہل ضلع ننکانہ میں دعوتِ اسلامی کے تحت اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران نے دینی کاموں کے سلسلے میں اسپیشل پرسنز سمیت اُن کے سرپرستوں
سے ملاقات کی۔
ضلعی ذمہ دار علی حسن عطاری اور تحصیل ذمہ دار محمد اشرف عطاری نے اسپیشل پرسنز کو نیکی کی دعوت
دیتے ہوئے اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی جبکہ چوک درس کا بھی شیڈول
رہا۔
بعدازاں ذمہ داران نے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے
ہوئے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی دعوت دی۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
فیضانِ مدینہ کھاریاں میں مرکزی مجلس شوری کے رکن و نگران ِپاکستان مشاورت
حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا جس
میں کثیر عاشقان رسول سمیت اسپیشل پرسنز نے
بھی شرکت کی۔
اس موقع پر اسپیشل پرسنز کی آسانی کے لئے محمد وقاص عطاری (گوجرانوالہ
ڈویژن ذمہ دار )نے اشاروں کی
زبان میں اجتماع پاک کی ترجمانی کی۔ (رپورٹ:
محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی، کانٹینٹ:رمضان رضا
عطاری)
عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کے ہفتہ وار اجتماع میں اسپیشل پرسنز کی شرکت
عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کے ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماع میں مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی عبدالحبیب عطاری نے سنتوں بھرا
بیان فرمایا۔
اس موقع
پر دیگر عاشقان رسول کے علاوہ کثیر تعداد میں گونگے بہرے اور نابینا اسلامی بھائیوں نے بھی شرکت کی۔ ان کی آسانی کے لئے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ
کے تحت محمد فیضان عطاری اور سیّد عامر عطاری نے اشاروں کی زبان میں اجتماع کی ترجمانی کی۔ (رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی
عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
فیضانِ عطار مسجد گلشن ٹاؤن 1میں اسپیشل پرسنز
کےلئےسیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ
کے تحت ایسٹ ڈسٹرکٹ گلشن ٹاؤن 1 فیضانِ
عطار مسجد میں ہفتہ وار سیکھنے
سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ ایسٹ ذمہ دار وسیم احمدعطاری نے والدین کی خدمت، اطاعت و
عزت سے متعلق موضوعات پر اشاروں کی زبان میں
گونگے بہرے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی۔( کانٹینٹ:رمضان عطاری)
1 دسمبر 2022ء بروز جمعرات جامع مسجد رضائے مصطفی کورنگی کراچی کے ہفتہ وار اجتماع میں اسپیشل
پرسنز کی شرکت ہوئی۔ اجتماع کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی کی جس میں اشاروں کی
زبان میں بیان محمد شاہد عطاری ڈسٹرکٹ کورنگی ذمہ دار نے کیا ۔(رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری ، کانٹینٹ:رمضان
عطاری)
اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ اور دارالمدینہ ڈیپارٹمنٹ
کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں اسپیشل پرسنز
ڈیپارٹمنٹ اور دارالمدینہ ڈیپارٹمنٹ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں دونوں ڈیپارٹمنٹس
کے مختلف سطح کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں (محمد
حنیف عطاری، محمد سمیر ہاشمی عطاری میڈیا کوآرڈینیٹر، احمد اویس عطاری اسپیشل ایجوکیشن
پاکستان، محمد عمیر ہاشمی عطاری صوبہ پنجاب ذمہ دار، CEOدارالمدینہ فراز عطاری مدنی اور
عمیر عطاری Coordinator) کی شرکت ہوئی۔
دورانِ مدنی مشورہ ذمہ داران نے گونگے، بہرے اور نابینا بچوں کے لئے دارالمدینہ کے قیام کے متعلق اہم
امور پر مشاورت کی جبکہ اس کے نصاب ،ٹیچرز،عمارت اور Rehabilitation (ریہبلیٹیشن) کے حوالے سے مختلف اہم نکات پر تبادلۂ خیال کیا گیا جس
پر ذمہ داران نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
بنگہ حیات ضلع پاکپتن میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ
کے تحت دینی کاموں کا سلسلہ
پاکستان کے علاقے بنگہ حیات ضلع پاکپتن میں دعوتِ
اسلامی کے تحت اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار احمد عطاری اور تحصیل ذمہ دار محمد راشد عطاری نے دینی کاموں کے سلسلے میں اسپیشل پرسنز سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں نیکی
کی دعوت پیش کی۔
اس موقع
پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اسپیشل پرسنز کےسرپرستوں سے بھی ملاقات کی اور انہیں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا تعارف کروایا نیز دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور بذریعہ مدنی چینل مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پچھلے دنوں گوجرانوالہ کے علاقے شاہین آباد میں
اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے
تحت اسپیشل پرسنز کے درمیان سیکھنے سکھانےکا حلقہ لگایا گیا۔
حلقے کی ابتداء میں ڈویژن ذمہ دار احسان الحق
عطاری نے اشاروں کی زبان میں اسپیشل پرسنز کی دینی و اخلاقی تربیت کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طو پر حصہ
لینے کی ترغیب دلائی۔
مزید ڈویژن ذمہ دار نے 2 ستمبر 2022ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت یوم دعوت اسلامی کے موقع
پر گوجرانوالہ کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں
ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت
کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد
وقاص عطاری گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ اسپیشل پرسنزڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پاکپتن پنجاب میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت
نابینااسپیشل پرسنز میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں ان کو ماہانہ اجتماع کی
دعوت پیش کی گئی نیز
نابینا کے سرپرستوں سے بھی ملاقات ہوئی۔
دورانِ ملاقات ذمہ داران نے انہیں دعوتِ اسلامی
کی جانب سے اسپیشل پرسنز کے لئے ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں بتایا اور ان کو
دعوت اسلامی اور اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا تعارف بھی پیش کیا جس پر انہوں نے
دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔)رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی
عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی
، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
مدرسۃ
المدینہ فیضان عبداللہ بن ام مکتوم برائےنابینا میں تربیتی سیشن کا انعقاد
پچھلے
دنوں دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام نگران مجلس حاجی محمد حنیف عطاری کے ہمراہ صوبائی ذمہ دار اسپیشل پرسنز سندھ عابد
حسین عطاری کی مدرسۃ المدینہ فیضان عبداللہ بن ام مکتوم برائےنابینا میں حاضری ہوئی۔
نگران مجلس اسپیشل پرسنز پاکستان نے نابینا
افراد میں دینی کاموں کو بڑھانے کے لئے ذہین دیا اور اسپیشل پرسنز(نابینا افراد)کو گائیڈ کرنے کے
متعلق موبلٹی کورس بھی کروایا جس میں نابینا افراد کو چلنے چلانے کا طریقہ سکھایا۔
اس کے بعد نابینا افراد کے ہمراہ مدنی مذاکرے میں شرکت کی۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
دعوتِ اسلامی کے تحت اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے
ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دینی کاموں کے
سلسلے میں ساہیوال ڈویژن کا دورہ کیا
جہاں انہوں نے DEO اسپیشل
ایجوکیشن اسکول میں پرنسپل سمیت اسٹاف کے دیگر اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی۔
دورانِ ملاقات ذمہ داران نے انہیں دعوتِ اسلامی
کی جانب سے اسپیشل پرسنز کے لئے ہونے والے
دینی کاموں کے بارے میں بتایا جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔
اسی طرح ذمہ داران نے اسکول کے بچوں کے درمیان
سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے
ہوئے شرکا کو نماز کے فرائض بتائے۔(رپورٹ:اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)