اسپیشل
پرسنز میں دینی کام کرنے اور انہیں دینِ اسلام کی تعلیمات سکھانے کے لئے دعوتِ
اسلامی نے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا قیام کیا ہے جس کا ایک مقصد گونگے، بہرے، نابینا
اور معذور افراد کی دینی و اخلاقی تربیت کرنا بھی ہے۔
اسی
سلسلے میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد
زون1 میں موجود جامع مسجد صدیقِ اکبر میں میلاد اجتماع ہوا جس میں نگران مجلس سید عمیر
عطاری ، صوبائی ذمہ دار بدر شفیق عطاری اور ڈویژن ذمہ دار عبدالقیوم عطاری سمیت مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔
اس اجتماع میں اسلامی بھائیوں نے اشاروں کی زبان میں نعت شریف پڑھی اور بیان کیا ۔دورانِ بیان مبلغ دعوت اسلامی نے شرکا کو سیرت النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم پر عمل کرنے کا ذہن دیا ۔آخر میں مدنی مذاکرے میں شرکت کی دعوت دی جس پر اسپیشل پرسنز نے اچھی اچھی
نیتوں کا اظہار کیا ۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)