اسپیشل پرسنز ڈیپاٹمنٹ  دعوتِ اسلامی کے تحت 21 اگست 2023ء کوسٹی ذمہ دار بدر شفیق عطاری (اسلام آباد) نے نابینا افراد کے سٹی ذمہ دار محمد کامران عطاری کے ہمراہ اٹک میں قائم گونگے بہرے بچوں کے اسکول کا دورہ کیا۔

ذمہ داران نے اسکول پرنسپل سے ملاقات کی۔ دوران ملاقات ذمہ داران نے اسکول عملے کو دعوت اسلامی کے دینی اورفلاحی کاموں کے متعلق بتایا جس میں بالخصوص اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے حوالے سے تفصیلی معلومات دی۔

بعدازاں ذمہ داران نے اسکول میں شجر کاری کی اس میں سٹی ذمہ دار نے پرنسپل کے ساتھ مل اسکول کے باغیچہ میں پودے لگائے جس پر انہوں نے دعوت اسلامی کا شکریہ ادا کیا اور نیک نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد کامران عطاری (نابینا افراد سٹی ذمہ داراسلام آباد)، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)