اسپیشل پرسنز میں دینی کام کرنے اور انہیں دینِ اسلام کی تعلیمات سکھانے کے لئے دعوتِ اسلامی نے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا قیام کیا ہے جس کا ایک مقصد گونگے، بہرے، نابینا اور معذور افراد کی دینی و اخلاقی تربیت کرنا بھی ہے۔

اسی سلسلے میں 21 اگست 2023ء بروز پیر دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں ڈیپارٹمنٹ کے سٹی ذمہ دار بدر شفیق عطاری نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ اٹک، پنجاب میں قائم ویژن ویلفیئر سوسائٹی معذور افراد کا وزٹ کیا۔

اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے نابینا افراد سے ملاقات کی اور اُن کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے نیکی کی دعوت دیتے ہوئے اُن کی تربیت کی۔

بعدازاں سٹی ذمہ دار بدر شفیق عطاری نے ادارے کے سربراہ نیاز سہیل کو عملی طور پر دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے، مدنی قافلوں میں سفر کرنے اور کورس کرنے کے ساتھ ساتھ نابینا افراد کا میلاد اجتماع کروانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: محمد کامران عطاری نابینا افراد سٹی ذمہ داراسلام آباد ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)