عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی  کے تحت دنیا بھر میں نیکی کی دعوت کے سلسلے میں 3 دن،12 دن اور ایک ماہ کے مدنی قافلے سفر کرتے رہتے ہیں۔

اس سلسلے میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے تحت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر G11 میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سے نابینا اسلامی بھائیوں پر مشتمل 3 دن کا مدنی قافلہ راہِ خدا میں علمِ دین سیکھنے سکھانے اور نیکی کی دعوت عام کرنے کے لئے سفر پر روانہ ہوا۔

نابینا افراد کے صوبائی ذمہ دار کامران عطاری (اسلام آباد ) نے بھی اس مدنی قافلے میں نابینا اسلامی بھائیوں کے ہمراہ سفر کیا، مدنی قافلے میں نابینا افراد کو علمِ دین میں فرض علوم،نماز اور وُضو کا عملی طریقہ سکھایا گیا نیز نیکی کی دعوت کی اہمیت اور مختلف دعائیں، سنتیں، آداب و اذکار سکھائے گئے۔

مدنی قافلے میں نابینا اسلامی بھائیوں کو بنیادی عقائد و معمولات اہلِ سنّت بتائے گئے نیز دعوت اسلامی کا تعارف اور دینی ماحول سے وابستہ رہنے ، ماں باپ کا ادب کرنےکے علاوہ معاشرے میں ایک اچھا فرد بننے کا ذہن دیا گیا۔ اس پر نابینا افراد نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)