فیضان
مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں 3 دن پر
مشتمل بریل لینگویج کورس کا انعقاد
ایک
زمانے تک تحریر کو پڑھنا صرف آنکھ والوں کا ہی کام تھااور نابینا افراد کےلئے کوئی
ایسا طرز تحریر نہ تھا جس کی بدولت وہ تحریر کو پڑھ سکیں۔پھروہ وقت آیا کہ نابینا
افراد کے لئے بھی ایک خاص قسم کے طرز تحریر سے پڑھنا اور لکھنا ممکن ہوا جسے بریل
کا نام دیا گیا۔بریل ایک ایسے طرز تحریر کا نام ہے جو ابھرے ہوئے چھ(6)نقطوں(Dots)پر مشتمل ہوتا ہےاور اس کی مدد
سے نابینا افراد بآسانی پڑھ اور لکھ سکتے ہیں۔
دعوت
اسلامی کے تحت 7
جنوری 2023ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور
میں 3 دن پر مشتمل بریل لینگویج کورس منعقد ہوا جس میں گلگت اور اسکردو سے آئے
ہوئے ٹیچرز حضرات نے شرکت کی ۔
صوبائی
ذمہ دار نابینا افراد کامران عطاری نے ٹیچرز کو تین دن کےتربیتی
کورس میں نابینا افراد کو بریل لینگویج پڑھانے اور ان کی تربیت کرنے کے حوالے سے رہنمائی کی۔ کامران عطاری نے شرکا
کو اسپیشل پرسنز میں دینی کام کرنے کاذ ہن دیا اور ان کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب بھی دلائی جس پر انہوں نے اچھے خیالات کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی)