21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ
روز دینی کاموں کے سلسلے میں رکن شعبہ نابینا
افراد حاجی محمد حنیف عطاری (پاکستان) نے ڈویژن ذمہ دار عبد القیوم عطاری(راولپنڈی) کے ہمراہ جہلم پنجاب میں مختلف مقامات پر اسپیشل پرسنز(گونگے بہرے ،نابینا،معذور افراد) میں نیکی کی دعوت پیش کی۔
اس دوران ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اسپیشل پرسنز کو دعوتِ
اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا اور دینی کام کرنے کے حوالے سے اُن کی ذہن سازی کی۔
آخر میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اسپیشل پرسنزکو ماہِ جولائی 2023ء میں دعوتِ اسلامی کے تحت سفر کرنےوالے 12 دن اور ایک ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے
کی دعوت پیش کی جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں ۔(رپورٹ: محمد رضوان عطاری مدنی اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ
پاکستان آفس کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)