اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت 15 اگست 2023ء بروز منگل گلگت سٹی میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اسپیشل ایجوکیشن کمپلیکس کے ڈیپارٹمنٹ آف فزیکل میڈیسن اینڈ ری ہیبیلیٹیشن کا وزٹ کیا۔

اس دوران پاکستان سطح کےمعذور افراد کے ذمہ دار خالد محمود عطاری نے پروفیسر ڈاکٹر سلیم سے ملاقات کی اور انہیں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کا تعارف کرواتے ہوئے اس کی خدمات کے بارے میں بتایا۔

آخر میں پروفیسر ڈاکٹر سلیم نے دعوتِ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ سمیت دعوتِ اسلامی کے دیگر دینی کاموں کے حوالے سے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد رضوان عطاری مدنی اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)