اسلام
آباد سے نابینا اسلامی بھائیوں پر مشتمل 12 دن کا مدنی قافلہ سفر پر روانہ
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
دنیا بھر میں نیکی کی دعوت کے سلسلے میں 3 دن،12 دن اور ایک ماہ کے مدنی قافلے سفر
کرتے رہتے ہیں۔
اس سلسلے میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے تحت 17 جولائی 2023ءکو وفاقی دارالحکومت
اسلام آباد کے سیکٹر G11 میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سے نابینا اسلامی بھائیوں پر مشتمل 12 دن کا مدنی
قافلہ راہِ خدا میں علمِ دین سیکھنے سکھانے اور نیکی کی دعوت عام
کرنے کے لئے سفر پر روانہ ہوا۔
نابینا
افراد کے صوبائی ذمہ دار قاری خالد عطاری (پنجاب) نے بھی اس مدنی قافلے میں نابینا اسلامی بھائیوں
کے ہمراہ سفر کیا، مدنی قافلے میں نابینا افراد کو علمِ دین میں فرض علوم،نماز اور
وُضو کا عملی طریقہ سیکھایا گیا نیز نیکی کی دعوت کی اہمیت اور مختلف دعائیں، سنتیں آداب و اذکار سکھائے گئے۔
مزید مدنی قافلے میں نابینا اسلامی بھائیوں کو بنیادی عقائد و معمولات اہل سنّت بتائے گئے نیز دعوت اسلامی کا تعارف اور
دینی ماحول سے وابستہ رہنے ، ماں باپ کا
ادب کرنےکے علاوہ معاشرے میں ایک اچھا فرد بننے کا
ذہن دیا گیا ۔ اس پر نابینا افراد نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ (رپورٹ:محمد
کامران عطاری نابینا افراد صوبائی ذمہ دار اسلام آباد،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)