پچھلے دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی
کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا بستی خانقاہ
بہاولپور میں شیڈول رہا جس دوران انہوں نے
بستی خانقاہ کے علاقے بستی گوہر شاہ کا وزٹ کیا۔
اس دوران بہاولپور ڈویژن ذمہ دار مظفر عطاری مدنی نے وہاں موجود اسپیشل پرسنز اور ان کے سرپرستوں
سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔
اس کے علاوہ ڈویژن ذمہ دار نے ایک ماہ کے مدنی
قافلے کے لئے اسپیشل پرسنز کی ذہن سازی کی جس پر اسپیشل پرسنز نے اپنی اپنی نیتوں
کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد سمیر
ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام فیضانِ عطار مسجد گلشن
ٹاؤن کراچی ایسٹ ڈسٹرکٹ میں امیر اہل سنت کے والد محترم کے ایصالِ ثواب کےلئے گونگے
بہرے اسلامی بھائیوں کے درمیان ایصالِ ثواب کا مدنی حلقہ ہوا۔
سٹی ذمہ دار ارسلان عطاری، جمیل عطاری اور ڈسٹرکٹ ایسٹ ذمہ دار وسیم احمدعطاری کی بھی شرکت ہوئی۔ مدنی
حلقہ میں نعت رسول مقبول ﷺ پڑھی گئی، سنتوں بھرا بیان ہوا نیز
ذکراللہ و دعا ایصالِ ثواب کے ساتھ اختتام ہوا۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
دعوت اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ دنوں امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ
کے والد محترم کے ایصالِ ثواب کےلئے کراچی ایسٹ ڈسٹرکٹ گلشن ٹاؤن 2 میں نابینا
افراد کے مدرسۃ المدینہ میں ایصالِ ثواب
کا دینی حلقہ ہوا۔
محفل کا آغاز نعت رسول مقبول ﷺ سے ہوا۔
بعدازاں ڈسٹرکٹ ایسٹ ذمہ دار ابومحمدحَنظَلہ
وسیم احمدعطاری نے سنتوں بھرا بیان
کیا اور ساری امت مسلمہ سمیت مرحوم کو ایصالِ ثواب و دعائے
مغفرت کی ۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
کراچی
ایسٹ ڈسٹرکٹ کے گلشن ٹاؤن 1 میں اسپیشل افراد کا مدنی حلقہ ہوا جس میں ڈسٹرکٹ ذمہ دار وسیم احمدعطاری اور ٹاؤن ذمہ دار محمد واصف
عطاری نے شرکت کی۔
اسپیشل
پرسنز کا مدرسۃ المدینہ لگایا گیا جس میں ان کے انداز پر ان کو قراٰن
پاک پڑھایا گیا۔ اس کے بعد ڈسٹرکٹ ذمدار
وسیم احمدعطاری نے شرکا کا مدنی مشورہ کیا
جس میں انہیں دینی کام کی مضبوطی سے متعلق اہداف دیئے۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
اسپیشل
پرسنز کی عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت
پچھلے
دنوں میں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں
اسپیشل پرسنز اسلامی بھائیوں نے بھی شرکت کی اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی
کے تحت اجتماع کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی کی گی۔
اس موقع پر کراچی سٹی ذمہ دار ارسلان عطاری، جمیل
عطاری کراچی سٹی نابینا اسپیشل پرسنزذمہ دار،فیضان عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ دار، عمران
عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ دار سید عامر باپو ڈسٹرکٹ ذمہ دار اور ان کے علاوہ مختلف اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ (رپورٹ: محمد
سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
دعوتِ اسلامی کے تحت اسپیشل پرسنز کے ذمہ دار
اسلامی بھائیوں نےدینی کاموں کے سلسلے میں
لاڑکانہ شہر میں اسپیشل پرسنز سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے ہفتہ
وار مدنی مذاکرے اور ایک ماہ کے مدنی قافلے میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔
اس کے علاوہ ڈویژن ذمہ دار مصری خان عطاری نے ڈویژن
نگران عقیل عطاری سے ڈیپارٹمنٹ کے دینی کاموں کے بارے میں مشاورت کی اور دعوتِ
اسلامی کے 12 دینی کاموں کا جائزہ لیا نیز انہیں بڑھانے کے حوالے سے اہم امور پر
تبادلۂ خیال کیا۔مزید اس دوران اسپیشل پرسنز کی آسانی کے لئے مدرسۃ المدینہ برائے
نابینا افراد بنانے کے سلسلے میں چند اہم نکات پر مشاورت کی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ
دار اسلامی بھائیوں نے دینی کاموں کے سلسلے میں ساہیوال ڈویژن کے ضلع اوکاڑہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اسپیشل پرسنز سے
ملاقاتیں کیں نیز معذور افراد کو نیکی کی دعوت پیش کی۔
اس دوران پاکستان سطح کے ذمہ دار قاری خالد
محمود عطاری اور ڈویژن ذمہ دار محمد زبیر عطاری نے ڈیپارٹمنٹ کے دینی کاموں حوالے
سے ڈویژن نگران مولانا سرفراز عطاری مدنی کے ہمراہ میٹنگ کی۔
اس کے علاوہ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے جامعۃ
المدینہ بوائز اوکاڑہ کے 5 معذور طلبۂ کرام سے ملاقات کی اور اُن کے درمیان
سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے انہیں ڈیپارٹمنٹ کے
دینی کاموں کے متعلق بتایا۔(کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں اسپیشل
پرسنز ڈیبارٹمنٹ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا دینی کاموں کے سلسلے میں ساہیوال ڈویژن
کے ضلع پاکپتن شریف کا شیڈول رہا جہاں
انہوں نے اسپیشل پرسنز (معذور افراد) سے ملاقات کی
۔
تفصیلات کے مطابق ذمہ داران نے پاکستان بیت
المال میں ڈسٹرکٹ آفیسرسمیت دیگر 3 اسٹاف ممبران سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں
ڈیپارٹمنٹ کے دینی کاموں کے متعلق بتایا اور دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔
اس کے علاوہ ذمہ داران نے اسپیشل پرسنز کے لئے سیکھنے
سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
اسپیشل پرسنز کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔
اس موقع پر پاکستان سطح کے ذمہ دار قاری خالد
محمود عطاری، ڈسٹرکٹ
ذمہ دار محمد احمد عطاری، ڈویژن ذمہ دار محمد زبیر عطاری اور تحصیل ذمہ دار محمد
راشد عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ:محمد زبیر عطاری ساہیوال
ڈویژن ذمہ دار سپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں صوبۂ
پنجاب پاکستان کے شہر پاکپتن شریف میں اسپیشل پرسنز کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ
لگایا گیا جس میں قرب و جوار کے اسپیشل پرسنز سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس حلقے میں پاکستان سطح کے ذمہ دار قاری خالد
محمود عطاری (شعبہ برائے معذور افراد) نے ”صبر و شکر“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو ہر حال میں صبر کرنے کی
ترغیب دلائی۔اس موقع پر ساہیوال ڈویژن ذمہ دار محمد زبیر
عطاری اور پاکپتن شہر ذمہ دار محمد راشد عطاری بھی موجود تھے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پچھلے دنوں پنجاب میں دعوت اسلامی کے شعبہ FGRF اور اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ڈائریکٹوریٹ آف
اسپیشل ایجوکیشن میں ڈائریکٹر اکیڈمک
اسپیشل ایجوکیشن پنجاب حافظ جمال عبد النافع ، پی اے ٹو ڈی جی اسپیشل
ایجوکیشن محمد زاہد سے ملاقات کی ۔
دوران ملاقات دعوت اسلامی اور اس کے دیگر شعبہ
جات کا تعارف کروایانیز FGRF کے تحت فلاح
و بہبود کے کام اور اسپیشل ایجوکیشن کے بارے میں بتایا جس پر ان شخصیات نے دعوت
اسلامی کے کاموں میں معاونت کی یقین دہانی کروائی ۔(رپورٹ : محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ
دعوت اسلامی، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )
پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضان مدینہ ملتان میں
ہفتہ وار سنتوں بھرااجتماع ہوا جس میں گونگے بہرے اور نابینا افراد نے شرکت کی اور ان کی آسانی کے لئے اجتماع کی
اشاروں کی زبان میں ترجمانی ڈسٹرکٹ ذمہ
دار ملتان جمال عطاری مدنی نے کی ۔(رپورٹ
: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی، کانٹینٹ: محمد مصطفی
انیس )
پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضان
مدینہ اوکاڑہ میں ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع کا اہتمام کیا جس میں مرکزی مجلس شوری کے رکن
حاجی رفیع عطاری نے بیان کیا ۔
اس اجتماع میں اسپیشل پرسنز اسلامی بھائیوں نے
بھی شرکت کی اور ان کی آسانی کے لیے اس اجتماع کو اشاروں کی زبان میں ٹرانسلیٹ
محمد ندیم عطاری اوکاڑہ ڈسٹرکٹ ذمہ دار اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ نے کیا ۔ بعد
اجتماع اسپیشل پرسنز اسلامی بھائیوں نے رکن شوری سے ملاقات بھی کی اور رکن شوری نے انہیں دعاؤں سے نوازا۔(رپورٹ : محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ
دعوت اسلامی، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )