دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دینی کاموں کے سلسلے میں پاکپتن شریف، پنجاب میں واقع اسپیشل ایجوکیشن اسکول کا وزٹ کیا۔

اس موقع پر ذمہ داران میں موجود پاکستان سطح کے ذمہ احمد اویس عطاری اور ساہیوال ڈویژن ذمہ دار محمد زبیر عطاری نے اسکول کے پرنسپل اور ایڈمن اسٹاف سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا تفصیلی تعارف کروایا۔

آخر میں ذمہ داران نے وہاں موجود تمام اسلامی بھائیوں کو پاکپتن میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد رضوان عطاری مدنی اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)