.jpg)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کی جانب سے 09 ستمبر 2023ء کو وادی جہلم چکوٹھی کشمیر میں ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد ندیم عطاری اور اقبال ٹاؤن ذمہ دارسید مقصود عطاری نے بزنس مین ادیب سے ملاقات کی ۔
دوران ِ گفتگوذمہ داران نے دعوت اسلامی کی جانب سے ملک و بیرون ممالک میں کی جانے
والی دینی و تعلیمی خدمات کے بارے میں بتایا جس پر سید مقصود شاہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے چکوٹھی سری نگر روڈ
پر 5 کنال کا پلاٹ دعوت اسلامی کو مسجد
اور مدرسۃ المدینہ مکمل تعمیر کروا کر دینے
کی اچھی نیت کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شہزاد
عطاری کارکردگی ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
.jpg)
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک فیصل گلزار اعوان سے ملاقات
کی ۔دورانِ ملاقات انہیں حافظ آباد تعینات ہونے پر مبارک باد دی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔
اس
موقع پر ذمہ دار اسلامی بھائی نے ملک فیصل
گلزار اعوان کو دعوت
اسلامی کے شعبہ FGRF کا تعارف کروایا اور اس شعبے کے ذریعے دنیا بھر میں ہونے والے فلاحی کاموں کے حوالے سے بریف کیا جس پر انہوں نے دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کو خوب
سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرکٹ حافظ آباد،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات
کے زیرِ اہتمام ڈسٹرکٹ
نگران مولانا محمد وسیم عطاری نے حافظ
آباد میں ڈاکٹر محمد فاروق MBBS ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ DHQ اور سپرنٹنڈنٹ جیل محمد فرخ سے ملاقات کی ۔
دورانِ
ملاقات ذمہ داران نے شخصیات کو دعوت اسلامی کا تعارف کروایا جس پر انہوں نے خدماتِ دعوت اسلامی کو
سراہتے ہوئے اچھے اور نیک جذبات کا اظہار کیا۔
بعدازاں
ذمہ داران نے جیل کے دیگر افسران و عملے کے ساتھ ملکر تھانے کے باغیچہ میں شعبہ ایف جی آر ایف کے تعاون سے پودے لگائےاور ملک و ملت کےلئے دعائے خیر کروائی
۔(رپورٹ:شعبہ رابط برائے شخصیات ڈسٹرکٹ حافظ آباد،کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
لاہور
کینٹ مرحوم عبداللہ خان سنبل کے نمازِ جنازہ کے موقع
پر اہلِ خانہ سے تعزیت

07
ستمبر 2023ء کو لاہور کینٹ کی جامع مسجد الحبیب میں وفاقی
سیکرٹری داخلہ مرحوم عبداللہ خان سنبل کا نمازِ جنازہ ادا کیا گیا جس میں شعبہ
رابطہ برائے شخصیات لاہور ڈسٹرکٹ کے ذمہ داران نے بھی شرکت کی اور وہاں آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر
عثمان انور ، سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ ، ڈی
ایس پی اشفاق سمیت دیگر سیاسی اور سماجی شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔
اس
موقع پر ذمہ داران نے عبداللہ خان سمبل کے
بیٹے سے تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کروائی ۔علاوہ ازیں قبرستان میں اسلامی بھائیوں نے قبر کے قریب نعت شریف پڑھی نیز مرحوم کوتلقین کی اور دعا کروائی ۔(رپورٹ:
شہزاد عطاری کارکردگی ذمہ دار ، کانٹینٹ
:رمضان رضا عطاری)

دعوت
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت 05 ستمبر
2023ء کو شعبے کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں
نے انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ راجہ رفعت
مختار سے ان کے آفس میں ملاقات کی ۔
دورانِ
ملاقات یعقوب عطاری سمیت دیگر اسلامی
بھائیوں نے آئی جی صاحب کو دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بتایا اور انہیں عالمی مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ کراچی کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے خدماتِ دعوت اسلامی کو سراہتے ہوئے بہت جلد فیضانِ مدینہ وزٹ کرنے کی
اچھی نیت کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شہزاد
عطاری کارکردگی ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

بروز
منگل بتاریخ 05 ستمبر 2023ء کو کراچی میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی کے ذمہ
داران نے مختلف سیاسی شخصیات (چیئرمین چنیسر ٹاؤن فرحان غنی ،
سابق ایم پی اے بلال احمد غفار، رکن رابطہ
کمیٹی ایم کیو ایم پاکستان شکیل اور ڈسٹرکٹ ذمہ دار ایسٹ )سے ملاقات کی ۔
دورانِ
ملاقات شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار محمد زکی عطاری سمیت شعبے کے دیگر اسلامی بھائیوں نے شخصیات کو دعوت اسلامی کا تعارف کروایا اور انہیں نیو
کراچی کار گراؤنڈ میں ہونے والے دعوت اسلامی کے گراؤنڈ
اجتماع میں شرکت کی دعوت دی جس پر شخصیات نے اچھے خیالات کا اظہار کیا۔(شعبہ رابطہ برائے شخصیات کراچی ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

شعبہ
رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام شعبے کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے تحصیل قصور میں ایس پی انویسٹی
گیشن شاہد محمود سے ملاقات کی۔
اس
موقع پر شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے ایس پی انویسٹی گیشن کو دعوت اسلامی کا تعارف کروایا اور ان کے ساتھ ملکر شعبہ ایف جی آر ایف کے تعاون سے تھانہ کے باغیچہ میں پودے لگائے جس پر انہوں نے دعوت اسلامی کی خدمات پر بھلے
تاثرات کا اظہار کیا۔(رپورٹ: خلیل احمد عطاری تحصیل قصور شعبہ
رابطہ برائے شخصیات ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
ڈی جی
خان ڈویژن میں سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ سےملاقات

پچھلے
دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے
شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ڈی جی خان ڈویژن میں سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ سےملاقات کی ۔
دورانِ
ملاقات ذمہ داران نے سردار
ذوالفقار علی خان کھوسہ کو دنیا بھر میں ہونے والے دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق بتایا جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے 42سال مکمل ہونے پر مبارک باد دی اور
اچھے تاثرات پیش کئے۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
فیصل آباد کے لیاقت ٹاؤن میں اسلامی
بھائی کی رہائش گاہ پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
2 ستمبر 2023ء بروز ہفتہ فیصل آباد کے لیاقت ٹاؤن ABC روڈ نزد جامع مسجد شفیع اعظم
میں ایک اسلامی بھائی کی رہائش گاہ پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں
تاجران، شخصیات اور ذمہ داران سمیت دیگر عاشقانِ
رسول کی شرکت رہی۔
معمول کے مطابق حلقے کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک
اور نعت شریف سے کیا گیا جبکہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت
حاجی محمد شاہد عطاری نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کی۔
دورانِ تربیت نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد
شاہد عطاری نےشرکا کو سنتِ نبوی صلی
اللہ علیہ و سلم پر عمل کرنے کا
ذہن دیتے ہوئے انہیں اپنے چہروں اور سروں پر داڑھی شریف و عمامہ شریف سجانے کی
ترغیب دلائی۔
اس موقع پر نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد
شاہد عطاری نے بعض اسلامی بھائیوں کے سروں پر عمامہ شریف باندھا اور شخصیات نے داڑھی شریف رکھنے کی نیتیں کیں۔آخر میں
نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اختتامی دعا کروائی نیز اسلامی
بھائیوں نے اُن سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ:
عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
ضلع بنوں کے شہید ہونے والے فوجی راؤ محمد عارف
کی نمازِ جنازہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے پڑھائی

صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں پاک فوج کی
گاڑی پر حملے کے دوران شہید ہونے والے راؤ محمد عارف کی نمازِ جنازہ 01 ستمبر 2023ء بروز جمعہ واپڈا پول پلانٹ
گراؤنڈ میں ادا کی گئی۔
معلومات کے مطابق مبلغِ دعوتِ اسلامی فدا علی
عطاری نے وہاں موجود شرکا کو نمازِ جنازہ کے اراکین اور سنتیں بتاتے ہوئے شہیدراؤ
محمد عارف کی نمازِ جنازہ پڑھائی ۔
.jpeg)
2 ستمبر 2023ء بروز ہفتہ ذمہ دارانِ دعوتِ
اسلامی کی مختلف شخصیات سے ملاقات ہوئی جن میں S.P
انویسٹی گیشن ضیاء اللہ،
S.P جیل سپرینڈنٹ ملک بابر، D.S.P رضا کار، D.S.P رانا جمیل، S.H.O شبیر، سیکیورٹی انچارج قیصر، اسسٹنٹ کمشنر
غلام سرود، ڈسٹرکٹ آئی ٹی انچارج حافظ ظہیر اور D.S.P جیل
محمد شہباز شامل تھے۔
شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی
بھائیوں نے دورانِ ملاقات شخصیات کو دعوتِ
اسلامی کی خدمت دین کرتے ہوئے 42 سال مکمل ہونے کے متعلق بریفنگ دی جس پر انہوں نے
خوشی کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شعبہ
رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
نثار کالونی مین بازار فیصل آباد میں ذیشان عطاری کی
رہائش گاہ پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ

نثار کالونی مین بازار محمد علی ہاؤسنگ سکیم میں
ذیشان عطاری کی رہائش گاہ پر دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام سیکھنے سکھانے کا حلقہ
لگایا گیا جس میں تاجران و شخصیات اور ذمہ داران سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت
کی۔
حلقے میں شریک اسلامی بھائیوں کی تربیت کے لئے
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں
بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو سنتِ نبوی صلی
اللہ علیہ و سلم پر عمل کرنے بالخصوص اپنے چہروں اور سروں پر داڑھی شریف و عمامہ شریف سجانے کا
ذہن دیا۔
حلقے کے اختتام پر نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی
محمد شاہد عطاری نے بعض اسلامی بھائیوں کے سروں پر عمامہ شریف بھی باندھا جبکہ
دیگر اسلامی بھائیوں نے داڑھی شریف رکھنے کی نیتیں کیں۔