15ستمبر2023ء  کو دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام ڈپٹی کمشنر آفس میں ڈپٹی کمشنر سید جواد مظفر سے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے ملاقات کی ۔

دوران ملاقات ذمہ داران کی ڈپٹی کمشنر سے ڈسٹرکٹ کورنگی میں دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے اجتماعات میلاد اور جلوس میلاد النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے حوالے سے میٹنگ ہوئی نیز ڈپٹی کمشنر آفس میں اجتماع میلاد کے حوالے سے گفتگو بھی ہوئی جس پر ڈپٹی کمشنر صاحب نے جلوس میلاد و محافل میلاد کے انتظامات میں تعاون کی یقین دہائی کروائی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات پاکستان، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)