دعوت
اسلامی کے زیرِ اہتمام13 ستمبر 2023ء کو شعبہ رابطہ برائے شخصیات پنجاب کے ذمہ دار لیاقت عطاری کی عالمی مدنی مرکز فیضان
مدینہ سے لاہور واپسی پر ذمہ دار ندیم
عطاری اور ڈسٹرکٹ ذمہ دار کے ساتھ شخصیات ( سیکرٹری لیبر پنجاب فیصل
فرید ، ایڈیشنل کمشنر لاہور عبدالسلام عارف ، ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر پی ایچ اے احسان
اور پی ایس او ٹو سیکرٹری لیبر جاوید خان )سے
ملاقات کا سلسلہ ہوا۔
دورانِ
ملاقات ربیع الاول شریف کے دنوں میں ہونے والے جلوس میلاد اور
اجتماع میلادالنبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے انتظامات کے حوالے سے بات ہوئی جس پر اتھارٹی
پرسنز نے دعوت اسلامی کی دینی
خدمات پر اچھے تاثرات دیئے اور ربیع الاول
کے دنوں میں منعقد ہونے والے تمام پروگرامات میں مکمل تعاون کرنے کی یقین دہانی کروائی ۔
آخر میں ذمہ داران نے شخصیات کو لاہور میں موجود مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن کا وزٹ کرنے کی دعوت دی اور انہیں مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کتب تحفے میں پیش کیں ۔(رپورٹ: شہزاد
عطاری کارکردگی ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)