پچھلے دنوں  دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں کراچی اور سندھ کے ذمہ داران فزیکلی جبکہ پاکستان بھر کے ذمہ داران بذریعہ انٹرنیٹ شریک ہوئے۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اطہر علی عطاری نے ماہِ میلاد میں شعبے کا دینی کام کرنے کے حوالے سے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بھائیوں کی تربیت کی اور انہیں اہداف دیئے جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


17 ستمبر 2023ء بروز اتوار جوہر ٹاؤن لاہور میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے اسلامی بھائیوں کے لئے  ایک ٹریننگ سیشن ہوا جس میں نگرانِ شعبہ، صوبہ پنجاب ، ڈویژن و ڈسٹرکٹ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اطہر عطاری نے پرسنل گرومنگ (Personal Grooming)، اہل کی تقرری اور اہداف طے کر کے جائزہ لینے کے متعلق کلام کیا۔

علاوہ ازیں رکن شوریٰ حاجی محمد اطہر عطاری نے شیڈول میں اعتدال، 12 دینی کام ایکسپرٹ، شخصیات میں محافلِ میلاد کاانعقاد، ٹیلی تھون اور بیرونِ ملک اہل ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی قافلہ سفر کروانے کے متعلق مدنی پھول دیئے۔ (رپورٹ: شہزاد عطاری کارکردگی ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


16 ستمبر 2023ء کو دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار فدا علی  عطاری، شعبہ رابطہ برائے میڈیکل ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار محمد شہزاد عطاری اور محمد جنید عطاری نے M.Sبہاولپوروکٹوریہ ہسپتال ڈاکٹر عامر محمود بخاری اور ڈپٹی M.Sڈاکٹر اعجاز رسول سے ملاقات کی۔

ذمہ داران نے انہیں اجتماع میلاد و جلوس میلاد میں شرکت کرنے کی دعوت دی اور رسالہ ”صبح بہاراں“ پیش کیا۔ (رپورٹ: شہزاد عطاری، کارکردگی ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے شخصیات)


14 ستمبر 2023ء بروز جمعرات  شعبہ رابطہ برائےشخصیات دعوتِ اسلامی کے تحت  دینی کاموں کے سلسلے میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے لودھراں  سٹی میں S.P انویسٹی گیشن رانا ناصر جاوید ، ڈسٹرکٹ سیکیورٹی آفیسر چوہدری برکت علی سمیت دیگرسرکاری افسران سے ملاقات کی۔

اس موقع پر شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے فدا علی عطاری اور شعبہ FGRF کے محمد زاہد عطاری نے S.P انویسٹی گیشن رانا ناصر جاوید کو لودہراں تعیناتی پر دعوتِ اسلامی کی جانب سے مبارک باد پیش کی ۔

علاوہ ازیں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے انہیں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر S.P رانا ناصر جاوید نے خلوصِ دل کے ساتھ دعوت قبول کرتے ہوئے بہت جلد وزٹ کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

ملاقات کے اختتام پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی جانب سے S.P رانا ناصر جاوید کو مکتبۃ المدینہ کے مختلف کُتُب و رسائل تحفے میں پیش کئے گئے ۔ (رپورٹ: شہزاد عطاری کارکردگی ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

13 ستمبر 2023ء  کو دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کےذمہ داران کی دعوت پر لودھراں سٹی میں قائم علاقے کی مرکزی میلاد مصطفیٰ کمیٹی کے وفد ( پروفیسر غلام مصطفیٰ خان، حافظ محمد اکرم کانجو، رانا الطاف خان، مرزا علی، شمس خان )نے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ لودھراں کا دورہ کیا۔

جہاں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار فدا علی عطاری نےمہمانوں کو فیضان مدینہ آنےپر ویلکم کرتے ہوئے ان کو مدنی مرکز میں موجود مدرسۃ المدینہ بوائز سمیت دیگر ڈیپارٹ کا وزٹ کروایا اور انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے ربیع الاوّل شریف کے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت بھی دی۔(رپورٹ: شہزاد عطاری کارکردگی ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام13 ستمبر 2023ء کو شعبہ رابطہ برائے  شخصیات پنجاب کے ذمہ دار لیاقت عطاری کی عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ سے لاہور واپسی پر ذمہ دار ندیم عطاری اور ڈسٹرکٹ ذمہ دار کے ساتھ شخصیات ( سیکرٹری لیبر پنجاب فیصل فرید ، ایڈیشنل کمشنر لاہور عبدالسلام عارف ، ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر پی ایچ اے احسان اور پی ایس او ٹو سیکرٹری لیبر جاوید خان )سے ملاقات کا سلسلہ ہوا۔

دورانِ ملاقات ربیع الاول شریف کے دنوں میں ہونے والے جلوس میلاد اور اجتماع میلادالنبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے انتظامات کے حوالے سے بات ہوئی جس پر اتھارٹی پرسنز نے دعوت اسلامی کی دینی خدمات پر اچھے تاثرات دیئے اور ربیع الاول کے دنوں میں منعقد ہونے والے تمام پروگرامات میں مکمل تعاون کرنے کی یقین دہانی کروائی ۔

آخر میں ذمہ داران نے شخصیات کو لاہور میں موجود مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن کا وزٹ کرنے کی دعوت دی اور انہیں مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کتب تحفے میں پیش کیں ۔(رپورٹ: شہزاد عطاری کارکردگی ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


گورنمنٹ کنٹریکٹر اور قبائلی سیاسی و سماجی رہنما میر محمد انور بھٹو سےشعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے  ذمہ دار اسلامی بھائیوں(نگرانِ شعبہ حافظ قربان عطاری، صوبائی ذمہ دار وقار عطاری قلات ڈویژن ذمہ دار عبد الشکور عطاری) کی ملاقات ہوئی۔

اس دوران ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے میر محمد انور بھٹو کو دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات بتائیں جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کے بارے میں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

علاوہ ازیں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے میر محمد انور بھٹو کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا وزٹ کرنے کی دعوت دی۔(رپورٹ: شعبہ مدنی قافلہ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


سبی ضلع مستونگ  سے آئے ہوئے PMLN کے سینئر رہنما شہیدشیر احمد بدوزئی کے بیٹے اور قبائلی سیاسی و سماجی شخصیت میر ظہور جان بدوزئی، میر منیر احمد بدوزئی ایڈووکیٹ اور میر فرید جان بدوزئی سےذمہ دارانِ دعوت اسلامی کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات کے دوران شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے صوبائی ذمہ دار محمد وقار عطاری نے شخصیات سے مختلف امور پر گفتگو کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا وزٹ کرنے اور دینی و فلاحی کاموں میں اپنا حصہ ملانے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: شعبہ مدنی قافلہ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


سبی بلوچستان کے قبائلی سیاسی و سماجی شخصیت ملک سرور خان ہانبھی کے چچا اور ملک محمد جان ہانبھی کے کزن محمد اعظم کے انتقال پر دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے تعزیت کی۔

دورانِ تعزیت شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے صوبائی ذمہ دار محمد وقار عطاری نے لواحقین کو صبر کی تلقین کرتے ہوئے انہیں زیادہ سے زیادہ ایصالِ ثواب کرنے کی ترغیب دلائی۔بعدازاں صوبائی ذمہ دار محمد وقار عطاری نے فاتحہ خوانی پڑھی اور مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی۔

اس موقع پر صوبائی ذمہ دار کے ہمراہ مدنی چینل ڈسٹریپیوشن ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار اللہ ڈنہ رند چشتی بھی موجود تھے۔(رپورٹ: شعبہ مدنی قافلہ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں مولانا محمد صادق بنگلزئی (RO آفس واپڈا کیسکو سبی کے امام و خطیب) کے چچا سیّد خان بنگلزئی کے انتقال پر گونڈن ضلع مستونگ میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ایصالِ ثواب کا اہتمام کیا۔

اس موقع پر مرحوم کے بیتے عبد الرسول بنگلزئی، چچا زاد بھائی گل محمد بنگلزئی،حاجی غلام فرید بنگلزئی اور نصیر آباد کے ذمہ دار محمد ابراہیم عطاری بھی موجود تھے۔

صوبائی ذمہ دار محمد وقار عطاری نے مرحوم کے لئے فاتحہ خوانی پڑھی اور دعا کروائی جبکہ مرحوم کے لواحقین سے تعزیت کا بھی سلسلہ رہا۔

آخر میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں صوبائی ذمہ دار محمد وقار عطاری نے 15، 16 اور 17 ستمبر کو کراچی شہر میں ہونے والے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔(رپورٹ: شعبہ مدنی قافلہ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

صوبۂ سندھ کے علاقے جیکب آباد میں گزشتہ روز خانقاہ عالیہ فیض ہاشمی کریم آباد شریف ضلع نوابشاہ سندھ کی روحانی شخصیت فقیر علی نواز قادری سے شعبہ رابطہ برائے شخصیات  دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران کی ملاقات ہوئی۔

معلومات کے مطابق فقیر علی نواز قادری نے میر حسن ڈسٹرکٹ نصیر آباد کے ہاشمی ٹاؤن میں مسجد کے لئے دعوتِ اسلامی کو جگہ وقف کی ہے۔

اس موقع پر صوبائی ذمہ دار محمد وقار عطاری، معروف نعت خواں محمد طفیل قادری اور مدنی چینل ڈسٹریبوشن ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار اللہ ڈنہ رند چشتی بھی موجود رتھے۔(رپورٹ: شعبہ مدنی قافلہ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے اور انہیں دینی کاموں کے بارے میں معلومات دینے والے شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران  کا صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں مدنی مشورہ ہوا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سطح کے نگران شعبہ رابطہ برائے شخصیات حافظ قربان عطاری نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں سے شعبے کے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور دینی کاموں کے حوالے سے ذمہ داران کی ذہن سازی کی۔

شعبے کے دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے نگرانِ شعبہ حافظ قربان عطاری نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو آئندہ کے اہداف دیئے اور اُن کی حوصلہ افزائی کی۔(رپورٹ: شعبہ مدنی قافلہ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)