پشاور
خیبرپختونخوا میں دعوت
اسلامی شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دارا سلامی بھائیوں نے پولیس
افسران (SSP آپریشن کاشف آفتاب عباسی ، ایس پی سٹی طیب
جان ، ایس پی سیکورٹی سید عتیق ،ڈی ایس پی
گوہر خان اشفاق خان ،ایس ایچ او رضوان برکی،ایس ایچ او عبدالحمید خان ،ڈی ایس بی
منہاج خان ،ہیڈ کلرک خالد پرویز ،سینئر کلرک کاشف خان ،سی او محمد مبین خان اور سابقہ وزیر صحت سید ظاہر علی ) سے
ملاقاتیں کیں۔
دورانِ
ملاقات ذمہ داران نے پولیس افسران کو دعوت اسلامی کا تعارف کروایا
اور ان سےماہ میلاد النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
کے سلسلے میں منعقد ہونےوالے اجتماعات کے انتظامی معاملات پر مشاورت کی جس پر انہوں نے خدمات دعوت اسلامی کو سراہتے ہوئے بھر پور تعاون کرنے کی نیت کاا ظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ
رابطہ برائے شخصیات پاکستان، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)