22 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
15
ستمبر 2023 کو دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ
داران نے سندھ سیکریٹریٹ کا دورہ کیا جہاں ذمہ داران نے وزیر قانون مذہبی امور و انسانی حقوق سندھ عمر سومرو ، ایڈووکیٹ
ہائی کورٹ فدا حسین کھٹیان اور P.S.
وزیر ادریس خان سے ملاقات کی ۔
اس موقع پرذمہ داران نے شخصیات کو دعوت اسلامی کی عالمی سطح پر
مختلف ڈیپارٹمنٹ میں ہونے والی دینی اور فلاحی خدمات کے حوالے سے معلومات دیں اور انہیں مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ہونے والے ربیع الاول کے مدنی مذاکروں میں شرکت کرنے
کی
دعوت دی جس پر شخصیات نے خدمات دعوت اسلامی کو سراہتے ہوئے نیک جذبات کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ
رابطہ برائے شخصیات پاکستان، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)