کوئٹہ میں دعوت اسلامی کے تحت وزیر داخلہ بلوچستان  میر زبیر خان جمالی ، وزیر داخلہ بلوچستان ، صوبائی وزیر جیل خانہ جات اور صوبائی وزیر محکمہ PDMA بلوچستان سے شعبہ رابطہ برائے شخصیات پاکستان کے نگران حافظ محمد قربان عطاری اور محمد وقار عطاری نے ملاقات کی۔

ذمہ داران نے شخصیات کو دعوت اسلامی کی عالمی سطح پر مختلف ڈیپارٹمنٹ میں ہونے والی دینی اور فلاحی خدمات کے حوالے سے معلومات دیں اور انہیں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی اور فیضان مدینہ اسلام آباد کے وزٹ کی دعوت پیش کی نیز انہیں مکتبۃ المدینہ کے مطبوعہ کتب و رسائل تحفے میں دیئے جس کو وزیر داخلہ نے سراہا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر شعبہ رابطہ برائے شخصیات قلات ڈویژن کے ذمہ دار عبدالشکور عطاری اور مولانا ذیشان عطاری مدنی بھی ساتھ تھے۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات پاکستان، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)