22 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر
آصف علی عطاری اور ڈویژن نگران محمد ذوالقرنین عطاری نےضلع ٹنڈو محمد خان میں نئے
آئے ہوئے ایس ایس پی سید سلیم شاہ سے ملاقات کی۔
ذمہ
داران نے ضلع ٹنڈو محمد خان میں ربیع الاول کے مہینے میں منعقد ہونے والے اجتماع
میلاد اور جلوس میلاد النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے
حوالے سے میٹنگ کی اور ان کو محفل میلاد
اور جلوس میلاد میں شرکت کی دعوت بھی پیش
کی جس پر ایس پی سید سلیم نے ہر طرح سے تعاون کرنے کے لئے نیک خیالات پیش کئے۔آخر میں ذمہ داران نے انہیں مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کتاب اور ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں دیا۔(رپورٹ:شعبہ
رابطہ برائے شخصیات پاکستان، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)