پنجاب
ماڈل بازارز منیجمنٹ کمپنی کے صدام کھوکھر اور بزنس مین حاجی محمد اقبال سے ملاقاتیں

دنیا
بھر میں دینی کام کرنے والی دینی تحریک دعوت اسلامی کے شعبہ
رابطہ برائے شخصیات کے تحت 3 اکتوبر 2023ء کو لاہور ڈسٹرکٹ میں (پولیٹیشنز) ذمہ
دار سید مقصود عطاری نے خواجہ محمد سلیم عطاری اورمحمد امجد عطاری کے ہمراہ جنرل منیجر (پروجیکٹ اینڈ آپریشن) پنجاب ماڈل بازارز منیجمنٹ کمپنی کے صدام کھوکھر
اور بزنس مین حاجی محمد اقبال سے ملاقاتیں کیں۔
دورانِ
ملاقات سید مقصود عطاری نے اتھارٹی پرسنز
کو دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے
بارے میں بریفنگ دی اور انہیں ٹیلی
تھون مہم میں حصہ ملانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے دعوت اسلامی کی دینی کاوشوں کوسراہتے ہوئے بھر پور تعاون کرنے کی نیک خواہش کا اظہار کیا جبکہ ذمہ داران نے شخصیات کو تحفے میں مکتبۃُ المدینہ
سے شائع کردہ کُتب و رسائل پیش کئے اور انہیں فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن کا وزٹ کرنے
کی دعوت دی۔(رپورٹ:شعبہ
رابطہ برائے شخصیات صوبہ پنجاب شہزاد عطاری آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

شعبہ
رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی کی جانب سے 3 اکتوبر
2023ء کو اکاؤنٹ آفس حافظ آباد میں اجتماع
میلاد کا انعقاد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ
آفیسر ز(فرخ
ارشاد خان اور ریاض احمد)، ڈپٹی ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر شیخ عبدالنعیم سمیت دیگر اکاؤنٹ آفس کے افسران
و اسٹاف کی شرکت ہوئی۔
اس
موقع پر ڈسٹرکٹ نگران مولانا محمد وسیم
عطاری نے 12 ربیع الاول کی مناسبت سے چند واقعات بتائے اور سامعین کو پیارے آقا صلی اللہ علیہ
و سلم
کی سیرتِ طیبہ کے مطابق اپنی زندگی گزارنے
کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں
کیں۔ (رپورٹ:شعبہ
رابطہ برائے شخصیات صوبہ پنجاب شہزاد عطاری آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے زیرِ
اہتمام 2 اکتوبر 2023ء کو لاہور ڈسٹرکٹ میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت ٹریننگ سیشن کا سلسلہ ہوا جس میں لاہور ڈسٹرکٹ
مشاورت ٹیم نے شرکت کی ۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب ذمہ دار محمد لیاقت عطاری کے گھر لاہور ڈسٹرکٹ ٹیم کی ماہ ربیع الاول
شریف کے مہینے میں نمایاں کارکردگی پر دعوت کا اہتمام کیا گیا جہاں لیاقت عطاری نے اچھی کارکردگی پر ذمہ داران کی حوصلہ افزائی اور دلجوئی کی ۔
خوشی
کے اس موقع پر وہاں موجود ذمہ داران کو صوبائی ذمہ دار نے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے حوالے سے تنظیمی، اخلاقی اور
بہترین مبلغ بننے کے متعلق تربیت بھی کی جن
کے تفصیلی نکات درج ذیل ہیں۔
تربیتی مدنی پھول
٭ذمہ
داری ایک نعمت اور نعمت کی قدر کرئے
٭نیک
بننے کے لئے 12 دینی کام کرئے
٭شعبے
میں دینی کام کرنے کا انداز
٭ٹیلی
تھون لاہور ڈویژن کے 3000 یونٹس ہدف پورا کرنے کا پلان
٭
لاہور کے ٹوٹل 84 تھانوں میں اجتماع میلاد
٭مجلس
پولیٹیکل کے تحت شخصیات سے ملاقاتیں
٭ذمہ
داران کا آپس میں محبت اور کمیونیکیشن کا ہونا
٭بڑی
کامیابی کے لئے چھوٹی چھوٹی غلط فہمیوں کو اگنور کرتے ہوئے آگے بڑھنا ہے
٭دعوت
اسلامی کے تمام شعبوں میں شعبہ رابطہ کی اہمیت
٭ہم
جس اہم منصب پر ہیں، ذمہ داری سے بالکل بھی غفلت نہیں برت سکتے
We Cant afford negligence
ٹریننگ
سیشن کے ا ختتام پرسمن آباد ٹاون ذمہ دار نے اپنا ذاتی یونٹ جمع کروایا نیزدیگر
ذمہ داران نے بھی ٹیلی تھون اور اجتماع میلاد کے اہداف احسن انداز میں پورا کرنے کی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ
رابطہ برائے شخصیات صوبہ پنجاب شہزاد عطاری آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

لوگوں کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے کا جذبہ
رکھنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں ذمہ دار
اسلامی بھائیوں نے لاہور ڈسٹرکٹ میں مختلف شخصیات سے ملاقات کی۔
اس دوران لاہور ڈسٹرکٹ کے ذمہ دار محمد ندیم
عطاری نے DC آفس
میں اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر سی آر محمد عدنان، مجسٹریٹ انور ساجد، انچارج این او سی
برانچ محمد تصور، AC آفس کینٹ لاہور میں اسسٹنٹ کمشنر نبیل احمد
میمن، پرسنل اسسٹنٹ کمشنر علی، SPآفس سرور روڈ کینٹ پولیس اسٹیشن میں مولانا محمد
عارف صاحب (امام و خطیب جامع مسجد ایس پی کینٹ) ، شہباز خان DSP،
شمالی چھاؤنی پولیس اسٹیشن میں DSP سی اے فیصل منیر کے اسٹاف اور SHO شمالی چھاؤنی محمد عاصم سے ملاقات کی۔

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
گزشتہ روز کہڑور پکا، لودھراں میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی
بھائیوں نے DSP رضوان احمدخان،SHO صدر انسپکٹر پیر سید عارف شاہ،انچارج ریسکیومحمدارشد اوراسسٹنٹ ڈائریکٹر
لوکل گورنمنٹ راؤمنصب علی نقیبی سمیت دیگر افسران سے ملاقات کی۔
شعبہ رابطہ برائے شخصیات ملتان کے ذمہ دار فدا
علی عطاری نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ مل کر DSP رضوان احمد خان کو نئی جگہ پر پولیس سرکل آفس کی شفٹنگ پر مبارک باد
دی۔آخر میں تمام افسران کو مکتبۃ المدینہ دعوتِ اسلامی کے مختلف کُتُب و رسائل
تحفے میں پیش کئے گئے۔(رپورٹ:
شہزاد عطاری آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
.jpeg)
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
الہ آباد کے SHO حافظ یاسر سے شعبہ
رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی ملاقات ہوئی۔
.jpeg)
تحصیل قصور کے پولیس لائنز میں دعوتِ اسلامی کے
تحت سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں پولیس لائنز آفسر طارق کمانڈو،
سپریڈنٹ پولیس حاجی عبد الغفار، ریٹائرڈ ایس ایچ او ارشد خان، پی اے ٹو کمشنرانکم
ٹیکس سعید عطاری سمیت دیگر افسران سے ملاقات کی۔
مبلغِ دعوتِ اسلامی نے حلقے میں شریک افسران کو
نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں نیکی کے کاموں میں حصہ لینے اور اسلامی تعلیمات کے
مطابق اپنی زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔( رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
.jpeg)
صوبہ بلوچستان کے ضلع
جعفر آباد میں ڈپٹی میئر ڈیرہ الہ یار میر رب نواز بہرانی سے دعوتِ اسلامی
شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی ملاقات ہوئی۔
اس دوران صوبائی ذمہ دار محمد وقاص عطاری نے میر
رب نواز بہرانی سے اُن کے مرحوم والد رانجھا خان بہرانی کے انتقال پر تعزیت کی اور
فاتحہ خوانی کی۔
علاوہ ازیں صوبائی ذمہ دار محمد وقار عطاری نے
عالمی سطح پر ہونے والی دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے حوالے سے گفتگو کی
اور میر رب نواز بہرانی کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی و مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ اسلام آباد کا وزٹ کرنے کی دعوت دی۔
بعدازاں میر رب نواز بہرانی کے مرحوم والد
رانجھا خان بہرانی سمیت دیگر مرحوم عزیز و اقاریب اور ملک و قوم کی سلامتی کے لئے
دعا کی۔( رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے
شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے زیرِ اہتمام 25 ستمبر 2023ء کو کہروڑ پکا
لودہراں میں ملتان کے ڈویژن ذمہ دار
فداعلی عطاری نےپولیس کے اعلی حکام(DSPرضوان احمدخان،ایس ایچ
اوصدرانسپکٹرپیرسیدعارف،انچارج ریسکیو محمد ارشد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ
راؤمنصب علی نقیبی)سےملاقاتیں کیں۔
دورانِ
ملاقات ذمہ داران نےپولیس سرکل آفس نئی بلڈنگ میں شفٹنگ پرڈی ایس پی کومبارک بادپیش
کی اور ڈی ایس پی آفس اور ریسکیوآفس دونوں جگہ اجتماعات میلادکاٹائم فائنل کیا نیز
اجتماع میلاد اور جلوس میلاد میں شرکت کرنے کی دعوت بھی دی جس پر شخصیات نے خدمات دعوت اسلامی کو سراہتے ہوئے اچھے خیالات کا اظہار کیا۔(رپورٹ:
شہزاد عطاری آفس ذمہ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
ربیع الاول کے سلسلے میں ایڈیشنل آئی جی کراچی ریجن
خادم حسین رند سے ملاقات

سال 2023ء میں جشنِ میلاد النبی منانے کے حوالے
سے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد
اطہر عطاری کی شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران کے ہمراہ ایڈیشنل آئی جی
کراچی ریجن خادم حسین رند سے ملاقات ہوئی۔
رکنِ شوریٰ حاجی محمد اطہر عطاری نے 12 ربیع
الاول کی شب ہونے والے عظیم الشان سنتوں بھرے اجتماعات اور جلوسِ میلاد کے متعلق اہم نکات پر میٹنگ کی
جس میں دیگر موضوعات پر بھی کلام کیا گیا۔( رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
26 ستمبر 2023ء بروز منگل دینی و فلاحی کاموں کے سلسلے میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں
کی لاہور میں شخصیات سے ملاقات ہوئی جن میں میاں سابق صوبائی وزیر مجتبیٰ شجاع
الرحمٰن، سابق وائس چیئر مین واسا / MPAچودہری شہباز احمد اور دیگر سیاسی و سماجی
شخصیات شامل تھیں۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات کے دوران ڈسٹرکٹ لاہور
کے پولیٹیشنز ذمہ دار سیّد مقصود عطاری، شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران
خواجہ محمد سلیم عطاری اور محمد کامران غازی
عطاری نے تمام شخصیات کو دعوتِ اسلامی کے
دینی و فلاحی کاموں کے متعلق گفتگو کی نیز جشنِ میلاد النبی صلی اللہ علیہ
و سلم کے موقع پر ہونے والے
اجتماعِ میلاد میں شرکت کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

سنتِ رسول کو عام کرنے والی عاشقانِ رسول
کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ
روز لودہراں میں سابق وفاقی وزیر مرزا محمد ناصر بیگ سے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی
ملاقات ہوئی۔