تحصیل بھیرہ، ضلع سرگودھا کی بھٹی ہاؤس میں اہم سیاسی شخصیت خالد محمود بھٹی کے گھر پر محفلِ میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

محفلِ میلاد کے آغاز میں تلاوت قرٰن اور نعت شریف پڑھی گئی جبکہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں انہوں نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔محفلِ میلاد کے اختتام پر ذمہ داران سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے اجتماعی طور پر ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں شرکت کی۔ (رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ رابطہ  برائے شخصیات دعوت اسلامی کے تحت ٹاؤن ذمہ دار ساجد عطاری نے ذمہ داراسلامی بھائی کے ہمراہ چنیسر ٹاؤن میں چیئرمین فرحان غنی سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات ذمہ داران نے فرحان غنی کو دنیا بھر میں ہونےو الے دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے حوالے سے بتایا اور ان کو بروز بدھ جانشین امیر اہل سنت مولاناحاجی عبید رضا عطاری مدنی سے ہونے والی ملاقات کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی نیت کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد زکی عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرکٹ ایسٹ کراچی ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


نارووال  پولیس اسٹیشن میں 12 اکتوبر 2023ء کو اجتماع میلاد منعقد ہوا جس میں پولیس اعلی عہدیداران (ڈی پی او نارووال رانا طاہر رحمن خان،ایس پی لیگل محمد زبیر،ڈی ایس پی صدر شیخ الیاس،ڈی ایس پی شکرگڑھ احسان الہی،ڈی ایس پی ظفروال جاوید اقبال،ڈی ایس پی ٹریفک محمد عمران،سیکیورٹی انچارج ڈسٹرکٹ حافظ قدیر خان اور قریبی تھانوں کے ایس ایچ او، انسپکٹر ، سب انسپکٹر اور اے ایس آئی )نے شرکت کی ۔

رکن شوری حاجی محمد اظہر عطاری نے پولیس لائن میں ’’شان مصطفی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم‘‘ کے موضوع پر بیان کیا نیز رزق حلال کمانے ، ظالم کا ہاتھ روکنے ، مظلوم کی مدد کرنے اور منشیات کو جڑ سے ختم کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: شہزاد عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات پنجاب آفس ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی  کی جانب سے 10 اکتوبر 2023ء کو سیالکوٹ میں جشن عید میلاد النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے سلسلے میں اجتماع میلاد کا سلسلہ ہوا جس میں سرکاری اعلی افسران نے شرکت کی ۔

شعبہ رابطہ برائے شخصیات گوجرانولہ ڈویژن ذمہ دار سفیان عطاری نے ”شانِ مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے موضوع پر بیان کیااور شرکا کو پیارے آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی شان و عظمت کے بارے میں بتایا نیز حاضرینِ محفل کو دعوت اسلامی کےدینی ماحول سے وابستہ ہونے کا ذہن دیا اور آخر میں دعا کروائی۔(رپورٹ: شہزاد عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات پنجاب آفس ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


9 اکتوبر 2023ء کو شعبہ  رابطہ برائے شخصیات کے زیرِ اہتمام سیالکوٹ میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں ریسکیو ڈویژن و ڈسٹرکٹ آفیسرز کی شرکت ہوئی۔

سیالکوٹ میں ریسکیو کے دفتر میں رکن شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری نے ربیع الاول کی مناسبت سے بیان کیا جس میں شرکا کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے اپنے شب و روز اللہ و رسول کی فرماں برداری میں گزارنے کا ذہن دیا اور انہیں مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی ۔

اس موقع پر 1122 ڈویژن گوجرانوالہ اور گجرات کے ریجنل آفیسر سید عابد کمال ، ڈسٹرکٹ سیالکوٹ انچارچ نوید انجم اور 1122 کے دیگر جوانوں نے بھی شرکت کی ۔(رپورٹ: شہزاد عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات پنجاب آفس ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دنیا بھر میں  دینی کام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر جی- 11 میں واقع مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں شعبہ رابطہ برائے خصوصی شخصیات کے تحت شخصیات اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں کافی شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری نے’’ آقا صلی اللہ علیہ وسلم کی گھریلو زندگی‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور شخصیات کو سنتوں پر چلتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت بلوسم ویلی فیصل آبادمیں 8 اکتوبر 2023ء بروز اتوار محمد فارو ق  گجر کے گھر پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد ہوا جس میں سیاسی و سماجی شخصیات سمیت ذمہ داران اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس حلقے میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے اللہ عزوجل کی راہ میں خرچ کرنےکے فضائل“ پر سنتوں بھرا بیان کیا۔

نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے دعوتِ اسلامی کے جملہ اخراجات کے لئے 15 اکتوبر 2023ء کو ہونے والے ٹیلی تھون میں حصہ ملانے اور دیگر اسلامی بھائیوں کو اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا۔

علاوہ ازیں اسلامی بھائیوں نے نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کو ہاتھوں ہاتھ ٹیلی تھون کی رقم جمع کروائی اور اُن سے ملاقات بھی کی۔حلقے کے اہتمام پر نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے دعا کروائی۔ (رپورٹ: عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

8 اکتوبر 2023ء بروز اتوار پیر اڈائز ویلی فیصل آبادمیں حاجی محمد  اسد اللہ عطاری کی رہائش گاہ پر دعوتِ اسلامی کے تحت سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیاجس میں اہلِ خانہ اور سیاسی و سماجی شخصیات سمیت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اللہ عزوجل کی راہ میں خرچ کرنےکے فضائل“ پر سنتوں بھرا بیان کیا۔

اسی دوران نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے دعوتِ اسلامی کے جملہ اخراجات کے لئے 15 اکتوبر 2023ء بروز اتوار ہونے والے ٹیلی تھون کے لئےزیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کروانے اور دیگر اسلامی بھائیوں کو اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا۔

حلقے میں موجود اسلامی بھائیوں نے نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کو ہاتھوں ہاتھ ٹیلی تھون کی مد میں رقم جمع کروائی اور اُن سے ملاقات بھی کی۔حلقے کے اہتمام پر نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے دعا کروائی۔ (رپورٹ: عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


رحیم ویلی ستیانہ روڈ فیصل آبادمیں 8 اکتوبر 2023ء بروز اتوار محمد ثاقب عمران عطاری کی رہائش گاہ  پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیاجس میں اہلِ خانہ اور سیاسی و سماجی شخصیات سمیت ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی کی شرکت رہی۔

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اللہ عزوجل کی راہ میں خرچ کرنےکے فضائل“ پر سنتوں بھرا بیان کیا۔

دورانِ بیان نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے دعوتِ اسلامی کے جملہ اخراجات کے لئے 15 اکتوبر 2023ء بروز اتوار کو ہونے والے ٹیلی تھون میں ڈونیشن جمع کروانے اور دیگر اسلامی بھائیوں کو اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا۔

اس موقع پر وہاں موجود اسلامی بھائیوں نے نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کو ہاتھوں ہاتھ رقم جمع کروائی اور اُن سے ملاقات بھی کی۔حلقے کے اہتمام پر نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے دعا بھی کروائی۔ (رپورٹ: عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

9 اکتوبر 2023ء کو لودہراں میں نیشنل پریس کلب کےزیر اہتمام  The Smart School System میں محفل نعت کا مقابلہ منعقد ہوا جس میں ملتان ڈویژن شعبہ رابطہ برائے شخصیات ذمہ دار محمد فدا عطاری نے ربیع الاول کی مناسبت سے واقعات بیان کئے جس میں سامعین کو پیارے آقا صلی اللہ علیہ و سلم کی سیرتِ طیبہ کے مطابق اپنی زندگی کے شب وروز گزارنے کا ذہن دیا ۔

محفل میلادمیں چیئرمین نیشنل پریس کلب عمران علی اعوان، معروف سماجی شخصیت وبزنس ٹائیکون ملک حبیب احمدکھوکھر، ماہرتعلیم ایجوکیشن آفیسرمطلوب احمدزیدی،راناوارث علی خان سمیت شاعروں،دانشوروں اورکالم نگاروں نےشرکت کی۔(رپورٹ: شہزاد عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات پنجاب آفس ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری) 


شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی کے تحت 9 اکتوبر 2023ء  کو تھانہ کوٹ مومن میں اجتماع میلاد ہوا جس میں ایس ایچ او تھانہ کوٹ مومن اقرار حسین شاہ شیرازی سمیت دیگر پولیس اہلکار، تفتیشی افسران سمیت اہم سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت ہوئی ۔

محفل میلاد میں مولانا ضیغم عطاری مدنی نے ”شانِ مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے موضوع پر بیان کیااور شرکا کو پیارے آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی شان و عظمت کے بارے میں بتایا نیز حاضرینِ محفل کو دعوت اسلامی کےدینی ماحول سے وابستہ ہونے کا ذہن دیا اور آخر میں دعا کروائی۔(رپورٹ: شہزاد عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات پنجاب آفس ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


لاہور سٹی کے ڈولفن ہیڈکوارٹر ٹاؤن شپ میں دعوت اسلامی کے تحت 7 اکتوبر 2023ء بروز ہفتہ اجتماعِ میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈولفن پولیس اہلکار سمیت DSP اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات لاہور کے ذمہ دار سیّد مقصود عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں انہوں نے میلادِ مصطفیٰ کے بارے میں چند واقعات بیان کئے۔

اس کے علاوہ ذمہ دار سیّد مقصود عطاری نے شرکا کو سنتیں و آداب بھی بتائے اور اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔

بعدازاں DSP اور دیگر افسران نے ٹاؤن نگران سمیت ذمہ دار اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی نیز دعوتِ اسلامی کے متعلق اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شہزاد عطاری آفس ذمہ دار صوبہ پنجاب، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)