فیصل آباد کے علاقے نور پور  میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 11 اکتوبر 2023ء کو ایک اسلامی بھائی کی رہائش گاہ پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں سیاسی و سماجی شخصیات و دیگر عاشقانِ رسول سمیت ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے شرکت کی۔

رکن شوریٰ و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں انہوں نے صدقے کے فضائل بتائے۔

دعوتِ اسلامی کے جملہ اخراجات کو پورا کرنے کے لئے نگرانِ پاکستان مشاورت نے ٹیلی تھون میں زیادہ سے زیادہ چندہ جمع کروانے اور دیگر اسلامی بھائیوں کو اس کی ترغیب دلانے کے بارے میں شرکا کی ذہن سازی کی جس پر اسلامی بھائیوں نے ہاتھوں ہاتھ ٹیلی تھون کے لئے رقم جمع کروائی۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اسلامی بھائیوں کو نیکی کرنے اور نیکی کے کاموں میں حصہ لیتے رہنے کا ذہن دیا ۔نگرانِ پاکستان مشاورت نے دعا کرواکر حلقے کا اختتام کیا جبکہ وہاں موجود اسلامی بھائیوں نے نگرانِ پاکستان مشاورت سے ملاقات کی۔(رپورٹ: عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)