19 اکتوبر 2023ء کو کہروڑ پکا ریسکیو 1122 کے آفس میں اجتماع میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا جس میں مبلغ دعوت اسلامی فدا علی عطاری نے ماہِ میلاد کی مناسبت سے واقعات بیان کئے اور شرکا کو سرکار صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سیرتِ کو اپنانے کا ذہن دیا۔

اجتماع میلاد میں اسسٹنٹ کمشنر غلام حسین، DSP رضوان احمد خان،انچارج ریسکیو ملک محمد ارشد،تحصیل نگران دعوت اسلامی محمد اقبال عطاری،صدر پریس کلب میاں عاشق حسین قریشی سمیت میڈیا نمائندگان، ریسکیواہلکار و دیگر آفس اسٹاف نے شرکت کی۔(رپورٹ: شہزاد عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات پنجاب آفس،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


18 اکتوبر 2023ء  کو شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی کے تحت خانیوال میں ڈویژنل ذمہ دار محمد فدا عطاری نے ڈسٹرکٹ ذمہ دار عبدالرحمن عطاری کے ہمراہ پولیس افسران (DPO رانا عمر فاروق، اسسٹنٹ کمشنر نوید احمد بلوچ، پی اے ٹو ڈپٹی کمشنر راؤ اسد جبار و دیگر )سے ملاقاتیں کیں۔

دورانِ ملاقات فدا علی عطاری نے اجتماعات و جلوس میلاد کے موقع پر پولیس کی جانب سے سیکیورٹی اورضلعی انتظامیہ کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا نیز مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی اور انہیں مکتبۃ المدینہ کی مختلف کتب تحفے میں پیش کیں۔(رپورٹ: شہزاد عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات پنجاب آفس،انٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


فیصل آباد کے علاقے FDA سٹی میں 10 اکتوبر 2023ء کو عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ایک اسلامی بھائی کے گھر پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ ہوا  جس میں سیاسی و سماجی شخصیات سمیت دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران و دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں صدقے کے فضائل بتاتے ہوئےشرکا کو دعوتِ اسلامی کے جملہ اخراجات کو پورا کرنے کے لئے ٹیلی تھون میں زیادہ سے زیادہ چندہ جمع کروانے اور دیگر اسلامی بھائیوں کو اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا۔

علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مشاورت نے نیکی کرنے اور نیکی کے کاموں میں حصہ لیتے رہنے کے حوالے سےاسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی۔بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اختتامی دعا کروائی جبکہ وہاں موجود اسلامی بھائیوں نے نگرانِ پاکستان مشاورت سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ: عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


فیصل آباد کے علاقے گلشنِ حیات بکرا منڈی روڈ میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام حافظ مدثر کی رہائش گاہ پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں سیاسی و سماجی شخصیات سمیت دیگر عاشقانِ رسول اور ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے شرکت کی۔

شرکائے حلقہ کی رہنمائی کے لئے دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں انہوں نے صدقہ کے فضائل پر مدنی پھول دیئے۔

دعوتِ اسلامی کے جملہ اخراجات کو پورا کرنے کے لئے نگرانِ پاکستان مشاورت نے ٹیلی تھون میں زیادہ سے زیادہ چندہ جمع کروانے اور دیگر اسلامی بھائیوں کو اس کی ترغیب دلانے کے بارے میں شرکا کی ذہن سازی کی جس پر اسلامی بھائیوں نے ہاتھوں ہاتھ ٹیلی تھون کے لئے رقم جمع کروائی۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اسلامی بھائیوں کو نیکی کرنے اور نیکی کے کاموں میں حصہ لیتے رہنے کا ذہن دیا ۔نگرانِ پاکستان مشاورت نے دعا کرواکر حلقے کا اختتام کیا جبکہ وہاں موجود اسلامی بھائیوں نے نگرانِ پاکستان مشاورت سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ: عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول  کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام 17 اکتوبر 2023ء کو لودہراں میں موجود ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس آفس میں اجتماع میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کااہتمام کیاگیاجس میںDSPٹریفک چوہدری مختیاراحمدسمیت دیگرافسران،مختلف برانچزکےانچارج وارڈنزودیگرآفس اسٹاف نے شرکت کی ۔

شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار فداعلی عطاری نے’’ میلاد النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم‘‘ کی مناسبت سے بیان کیا اور شرکا کو تعلیماتِ مصطفی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی روشنی میں اپنی زندگی کے شب و روز گزارنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: شہزاد عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات پنجاب آفس، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


گزشتہ روز پنجاب پاکستان کے شہر ملتان میں قائم ریسکیو 1122 آفس میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت محفلِ میلادالنبی صلی اللہ علیہ و سلم کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ سمیت ایمرجنسی آفیسرز، ریسکیورز جوانوں اور اسٹاف کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

تلاوتِ قراٰنِ پاک سے محفلِ میلاد کا آغاز کرنے کے بعد نعت خوانی کا سلسلہ ہوا جبکہ نگرانِ ملتان سٹی حاجی محمد راشد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیااور شرکائے محفل کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔

بعدازاں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اختتامی دعا کروائی۔(رپورٹ: شہزاد عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات پنجاب آفس ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں SP ملتان سٹی حسن رضا کھاکی کی دیگر شخصیات کے ہمراہ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملتان میں حاضری ہوئی جہاں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے انہیں خوش آمدید کہا۔

معلومات کے مطابق SP حسن رضا کھاکی کی والدہ کا پچھلے دنوں انتقال ہو گیا تھا جس کے لئے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملتان میں قراٰن خوانی کا اہتمام کیا گیا اور مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت کی گئی۔

بعد ازاں ملتان ڈویژن میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار فدا علی عطاری نے SP حسن رضا کھاکی کو فیضانِ مدینہ ملتان میں قائم جامعۃ المدینہ بوائز اور دورۂ حدیث شریف کا وزٹ کروایا نیز دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے متعلق پریزنٹیشن دکھائی جس پر ایس پی نے دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کو سراہا اور اپنی جانب سے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔(رپورٹ: شہزاد عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات پنجاب آفس ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز صوبۂ پنجاب کے شہر  نارووال میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نےدینی کاموں کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر نارووال چوہدری محمد اشرف سے اُ ن کے آفس میں ملاقات کی۔

اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے ڈپٹی کمشنر نارووال چوہدری محمد اشرف کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کا تعارف کروایا اور ڈپٹی کمشنر آفس میں اجتماعِ میلاد منعقد کرنے پر مشاورت کی۔اس موقع پر شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے گوجرانوالہ ڈویژن ذمہ دار محمد سفیان عطاری سمیت دیگر اہم ذمہ داران بھی موجود تھے۔(رپورٹ: شہزاد عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات پنجاب آفس ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے تحت 16 اکتوبر 2023ء بروز پیر پولیس ٹریننگ اسکول سرگودھا میں جشنِ ولادت کے سلسلے میں اجتماعِ میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی سپریڈنٹ آف پولیس PTS مہر ناصر محمود خان، چیف لاء انسٹرکٹر محمد سلیم خانود، پولیس ٹریننگ اسکول کے ٹرینرز، اسٹاف اور انڈر ٹریننگ کثیر سینئر کورس و جونیئر کورس کے افسران نے شرکت کی۔

نگرانِ ڈویژن سرگودھا محمد عادل عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں انہوں نے ماہِ میلاد کی مناسبت سے چند واقعات بتائے اور شرکا اسلامی بھائیوں کو سیرتِ رسولِ عربی کو اپنانے کا ذہن دیا۔

اس دوران نگرانِ ڈویژن مشاورت نے تمام شرکا کو دعوتِ اسلامی کے مختلف دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

بعدازاں ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکا کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی۔

اس موقع پر شان حسنین عطاری( شعبہ رابطہ برائے شخصیات سرگودھا ڈویژن ذمہ دار) سمیت دیگر اہم ذمہ دار اسلامی بھائی بھی موجود تھے۔(رپورٹ: شہزاد عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات پنجاب آفس ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پنجاب پاکستان کی تحصیل منکیرہ، ضلع بھکر میں قائم میونسپل کمیٹی آفس میں  14 اکتوبر 2023ء بروز ہفتہ دعوتِ اسلامی کے تحت اجتماعِ میلاد کا انعقاد ہوا جس میں سرکاری افسران بالخصوص چیف آفیسر منکیرہ محمد عمر ریاض سمیت دیگر اسٹاف نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ میلاد میں تحصیل ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے شخصیات محمد یار عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی تربیت کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔اجتماعِ میلاد کے اختتام پر مبلغِ دعوتِ اسلامی نے دعا کروائی اور افسران کے درمیان مکتبۃ المدینہ کے رسائل تقسیم کئے۔(رپورٹ: شہزاد عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات پنجاب آفس ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

14 اکتوبر 2023ء بروز ہفتہ شیخو پورہ ڈسٹرکٹ میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ رابطہ برائے شخصیات  کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی DSP ہیڈ کواٹر نصر اللہ ڈوگر محمد اسلم موہل اور سب انسپکٹر CIA محبوب اعوان سے ملاقات ہوئی۔

شعبے کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار اصغر علی گجر عطاری نے شخصیات کو دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کا تعارف کروایا اور مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے نیز ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔بعدازاں ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی جانب سے شخصیات کو دعوتِ اسلامی کے رسائل تحفے میں پیش کئے گئے۔(رپورٹ: شہزاد عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات پنجاب آفس ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 14 اکتوبر 2023ء بروز ہفتہ ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی حافظ آباد میں مختلف شخصیات سے ملاقات ہوئی۔

ڈویژن ذمہ دار سفیان عطاری نےدیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ہمراہ ڈی پی او آفس میں قصبہ ونیکے تارڑ کے SHO مزمل عباس ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر شیخ عبد النعیم عطاری اور ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن کے صدر ملک وقاص رضا اعوان سے گفتگو کرتے ہوئے بار میں اجتماعِ میلاد منعقد کرنے پر مشاورت کی۔

علاوہ ازیں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شخصیات کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)