پچھلے  دنوں بلوچستان اور سندھ سے تشریف لائی ہوئی مختلف شخصیات نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کا دورہ کیا۔اس موقع پر شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی کے ذمہ داران نے آنے والے مہمانوں کو فیضانِ مدینہ میں موجود مختلف شعبہ جات کا وزٹ کروایا اور ان میں ہونے والے دینی کاموں کےحوالے سے بریفنگ دی۔

بعدازاں مہمانوں نے مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و نگران کراچی حاجی محمد فضیل عطاری اور رکن شوریٰ مولانا حاجی عبدلحبیب عطاری سے ملاقات کی۔

رکن شوریٰ نے ان شخصیات کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے فکر آخرت کا ذہن دیا اور انہیں مکتبۃ المدینہ کےمطبوعہ کتب و رسائل تحفے میں پیش کئے ۔

اس موقع پر شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے صوبائی ذمہ دار اندرون سندھ جہانزیب عطاری، کراچی کے حاجی یعقوب عطاری، محمد یحییٰ عطاری اور بلوچستان صوبائی ذمہ دار محمد وقار عطاری،نصیر آباد کے ڈویژن نگران قاری محمد آصف عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ :شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)