11 اکتوبر2023ء کو  علاقہ گھٹی اسٹیشن فیصل آباد میں ایک اسلامی بھائی کی رہائش گاہ پر دعوتِ اسلامی کے تحت سیاسی و سماجی شخصیات کا مدنی حلقہ ہوا جس میں ذمہ داران سمیت دیگر عاشقانِ رسول کی بھی شرکت ہوئی۔

رکن شوریٰ و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نےصدقے کے فضائل پر بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے جملہ اخراجات کے لئے زیادہ سے زیادہ ٹیلی تھون جمع کروانے نیز دیگر کو اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا۔

علاوہ ازیں حاجی محمد شاہد عطاری نے نیکی کی کرنے اور نیکی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کے حوالے سے حاضرین کی ذہن سازی کی بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت نے اختتامی دعا کروائی اور اسلامی بھائیوں نے اُن سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ: عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)