فیصل آباد کے علاقے چباں روڈ میں قائم محمد راشد کے گھر پردعوتِ اسلامی کے تحت 11 اکتوبر 2023ء کو سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مختلف شخصیات سمیت عاشقانِ رسول و ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق حلقے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرنِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے صدقہ کے فضائل پر مدنی پھول بیان کئے اور شرکائے حلقہ کو دعوتِ اسلامی کے جملہ اخراجات کے لئے زیادہ سے زیادہ ٹیلی تھون جمع کرنے نیز دیگر اسلامی بھائیوں کو اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بھائیوں نے ہاتھوں ہاتھ ٹیلی تھون کے لئے رقم جمع کروائی۔

نگرانِ پاکستان مشاورت نے مزید گفتگو کرتے ہوئے نیکی کرنے اور نیکی کے کاموں میں حصہ لیتے رہنے کےبارے میں حاضرین کی ذہن سازی کی۔آخر میں نگرانِ پاکستان مشاورت نے دعا کروائی اور اسلامی بھائیوں سے ملاقات بھی فرمائی۔(رپورٹ: عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)