عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 11 اکتوبر 2023ء کو فیصل آباد کے علاقے رضا آباد    میں ایک اسلامی بھائی کی رہائش گاہ پر سیکھنے سکھانے کاحلقہ لگایا گیا جس میں شخصیات، ذمہ داران اور دیگر عاشقانِ رسول کی شرکت رہی۔

دورانِ حلقہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے فضائلِ صدقہ پر گفتگو کرتے ہوئے حاضرین کو دعوتِ اسلامی کے جملہ اخراجات کو پورا کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ ٹیلی تھون جمع کروانے اور دیگر کو اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بھائیوں نے ہاتھوں ہاتھ ٹیلی تھون کے لئے رقم جمع کروائی۔

اس کے علاوہ حاجی محمد شاہد عطاری نے نیکی کرنے اور نیکی کے کاموں میں حصہ لینے کے متعلق اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی۔حلقے کا اختتام دعا پر ہواجبکہ وہاں موجود اسلامی بھائیوں نے نگرانِ پاکستان مشاورت سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ: عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)