دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے رکنِ شوریٰ و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری پچھلے دنوں  لاہور شیڈول پر موجود تھے۔

اسی دوران 15 اکتوبر 2023ء کو لاہور کے علاقے سلام پورہ میں ایک اسلامی بھائی کے گھر پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں سیاسی و سماجی شخصیات بالخصوص رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری بھی شریک ہوئے۔

شرکائے حلقہ کو مدنی پھولوں سے نوازتے ہوئے نگرانِ پاکستان مشاورت نے دعوتِ سلامی کے جملہ اخراجات کے لئے ہونے والے ٹیلی تھون میں زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کروانے اور دیگر کو اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا جس پر حاضرین نے ہاتھوں ہاتھ ٹیلی تھون کے لئے رقم جمع کروائی۔

علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مشاورت نے نیکی کرنے اور نیکی کے کاموں میں حصہ لیتے رہنے کے بارے میں شرکا کی ذہن سازی کی۔حلقے کے اختتام پر نگرانِ پاکستان مشاورت نے دعا کروائی اور اسلامی بھائیوں سے ملاقات بھی فرمائی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

بروز جمعرات بتاریخ 26 اکتوبر 2023 ء بڑی گیارہویں شریف کےموقع پر عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں عظیم و الشان اجتماع غوثیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں دور و نزدیک سے کثیر تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی اور ٹاؤن چیئرمین صفورا راشد خاصخیلی نے بھی اپنے کوآرڈینیٹر بادشاہ چانڈیو کے ساتھ حاضری دی ۔(رپورٹ:محمد زکی عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرکٹ ایسٹ دعوت اسلامی کراچی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 24 اکتوبر 2023ء بروز منگل فیصل آباد کے علاقے  ناظم آباد میں نوید قادری کی رہائش گاہ پر اُن کے بیٹے کی آمین کے سلسلے میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ دیگر عاشقانِ رسول کی شرکت ہوئی۔

نگرانِ پاکستان مشاورت نے دورانِ حلقہ قراٰنِ مجید کے فضائل بیان کرتے ہوئے اپنی اولاد کو حافظِ قراٰن اور عالمِ دین بنانے کے حوالے سے شرکا اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی۔

علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے دعوتِ اسلامی کے جملہ اخراجات کو کنٹرول کرنے کے لئے ٹیلی تھون کی مد میں ڈونیشن جمع کروانے اور دوسروں کو اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیاجس پر اسلامی بھائیوں نے ہاتھوں ہاتھ ٹیلی تھون کے لئے رقم جمع کروائی۔

نگرانِ پاکستان مشاورت نے نیکی کرنے اور نیکی کے کاموں میں بھر پور انداز سے حصہ لینےکے بارے میں شرکا کو مدنی پھولوں سے نوازا اور اختتامی دعا کروائی۔بعدازاں اسلامی بھائیوں نے نگرانِ پاکستان مشاورت سے ملاقات کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

فیصل آباد کے علاقے  ستیانہ روڑ رحمان ولاز میں عمران ارشد کی رہائش گاہ پر اُن کے بیٹے کی آمین کے سلسلے میں دعوتِ اسلامی کے تحت 24 اکتوبر 2023ء بروز منگل سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ دیگر عاشقانِ رسول کی شرکت ہوئی۔

دورانِ حلقہ قراٰنِ مجید کے فضائل پر مدنی پھول بیان کرتے ہوئے نگرانِ پاکستان مشاورت نے اپنی اولاد کو حافظِ قراٰن اور عالمِ دین بنانے کے حوالے سے شرکا اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے دعوتِ اسلامی کے جملہ اخراجات کو کنٹرول کرنے کے لئے ٹیلی تھون کی مد میں ڈونیشن جمع کروانے اور دوسروں کو اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیاجس پر اسلامی بھائیوں نے ہاتھوں ہاتھ ٹیلی تھون کے لئے رقم جمع کروائی۔

نگرانِ پاکستان مشاورت نے نیکی کرنے اور نیکی کے کاموں میں بھر پور انداز سے حصہ لینےکے بارے میں شرکا کو مدنی پھولوں سے نوازا اور اختتامی دعا کروائی۔بعدازاں اسلامی بھائیوں نے نگرانِ پاکستان مشاورت سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پنجاب کے شہر کوٹ رادھا کشن میں امیراہلسنت  دامت بر کاتہم العالیہ کے فرمان پر عمل کرتے ہوئے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کوٹ رادھا کشن میں سحری اجتماع کا سلسلہ ہواجس میں ڈسٹرکٹ نگران قصور حاجی نعیم خان عطاری ، نگران تحصیل مشاورت کوٹ رادھا کشن مولانامحمد منہال عطاری مدنی اور دعوت اسلامی کے دیگر ذمہ داران سمیت مقامی عاشقان رسول نے شرکت کی۔

خوش نصیب عاشقان رسول نے رات فیضانِ مدینہ میں ہی اعتکاف کیا ، تہجد کی نماز باجماعت ادا کی اور نفلی روزہ رکھنے کی سعادت بھی حاصل کی۔بعدازاں تفسیر صراط الجنان ، شجرہ شریف اور بیان بھی ہوا نیز اشراق و چاشت اور صلوۃ و سلام پر سحری اجتماع کا اختتام ہوا۔(رپورٹ:تحصیل نگران کوٹ رادھا کشن محمد منہال احمد عطاری مدنی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے زیرِ اہتمام گاؤں مل ہاڑا سبی میں ایپکا ضلع سبی کے رہنما،ڈی سی آفس سبی کے سپرنٹنڈنٹ بابو عبدالمجید ہاڑا کے انتقال پر دعوت اسلامی کے ذمہ داران نے  لواحقین سے تعزیت کی۔

دورانِ تعزیت دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان کے صوبائی ذمہ دار محمد وقار عطاری نے مرحوم کی بخشش و مغفرت کے لئے فاتحہ خوانی کی اور دعا کروائی ۔

اس موقع پر ان کے گاؤں کے چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل ضلع سبی سردار زادہ میر بجار خان ڈومکی و دیگر معززین بھی موجود تھے۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


بروز منگل 24 اکتوبر 2023ء  کو ڈپٹی سیکریٹری سندھ سیکریٹریٹ قربان علی سومرو کے توسط سے ریٹائرڈ ایڈیشنل سرجن اور پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ڈاکٹر مبارک علی نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کا وزٹ کیا۔

معلومات کے مطابق شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی کے ذمہ داران نے آنے والی شخصیات کو فیضان مدینہ میں موجود چند شعبہ جات دکھائے اور انہیں دنیا بھر میں ہونے والے دینی کاموں کی پریزینٹیشن بھی دکھائی جس پر انہوں نے خدمات دعوت اسلامی کو سراہتے ہوئے آئندہ دنوں میں منعقد ہونےوالےمدنی مذاکرے میں شرکت کا ارادہ ظاہر کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات عطاری مجلس کراچی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ  رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 25 اکتوبر 2023ء کو سیالکوٹ میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات گجرانوالہ ڈویژن ذمہ دار سفیان عطاری نے شخصیات (ڈپٹی کمشنر شاہ میر اقبال،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اسد کاظمی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رینویو محمد اقبال،اسسٹنٹ کمشنر غلام سرور،ڈسٹرکٹ اکاؤٹینٹ آفیسر نوید انجم،ڈی پی او حسن اقبال،ایس پی انویسٹی گیشن ملک محمد نوید،ڈی ایس پی ہیڈکوائٹر رانا جمیل،ڈی ایس پی سٹی طارق ،ڈی ایس پی ٹریفک محمد شاہد،ڈی ایس پی پسرور شہباز چیمہ اورایس پی جیل ملک بابر) سے ملاقاتیں کیں۔

سفیان عطاری نے شخصیات کو دنیا بھر میں ہونے والے دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں بتایا اور انہیں مدنی مرکز فیضان مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے بھلے جذبات کا اظہار کیا۔(رپورٹ : شہزاد عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات پنجاب آفس،کانٹینٹ : رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات  کی جانب سے 25 اکتوبر 2023ء کو تونسہ شریف میں ڈسٹرکٹ نگران اسلامی بھائی نے دیگر ذمہ داران دعوت اسلامی کے ساتھ سابق ایم پی اے حافظ خواجہ محمد داؤد سلیمانی سے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق ذمہ دار اسلامی بھائی نے انہیں دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف کروایا اورحالیہ دنوں میں فلسطین میں مظلوم مُسلمانوں کے لئے لگائے گئے امدادی کیمپس اور شجرکاری مہم کے حوالے سے بتایا جس پر انہوں نے دعوت اسلامی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔

٭بعدازاں ڈسٹرکٹ نگران مظفرگڑھ اور تحصیل نگران کوٹ ادو اور جامعۃ المدینہ گرلز مجلس کے صوبائی ذمہ دار محمد آصف عطاری مدنی سے ردا پوشی اجتماع برائے اسلامی بہنوں کی این۔او۔سی اور دیگر مسائل کے سلسلے میں مشورہ بھی ہوا۔(رپورٹ : شہزاد عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات پنجاب آفس،کانٹینٹ : رمضان رضا عطاری)


شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی کےتحت 26 اکتوبر 2023ء کو ملتان میں سٹی ذمہ دار حاجی مسعود عطاری نے  ذمہ داران کے ہمراہ پولیس لائن ملتان کی مختلف برانچز کا دورہ کیا اور وہاں پولیس آفسرز سے ملاقات کی ۔

دوران ملاقات حاجی مسعود عطاری نے آفیسرز کو دعوت اسلامی کا تعارف کروایا اور انہیں پولیس لائن آڈیٹوریم میں ہونےوالے اجتماع میلادمیں آنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے شرکت کرنے کی اچھی نیت کا اظہار کیا۔(رپورٹ : شہزاد عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات پنجاب آفس،کانٹینٹ : رمضان رضا عطاری)


سوئی ناردرن گیس گوجرانوالہ ریجن دفتر میں دعوتِ اسلامی کےزیرِا ہتمام محفلِ میلاد کا انعقاد ہوا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے ”شانِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و سلماور ”رزقِ حلال“ کے موضوعات پر سنتوں بھرا بیان کیا۔

معلومات کے مطابق اس محفلِ میلاد میں جنرل مینجر عمران الطاف ساہی، سینئر ایڈمن آفیسر خواجہ محمد ندیم مقلب اکرام خان، برانچ سیکرٹری رحمت اللہ خان، سینئر آفیسر انجم اور سوئی گیس کے تمام برانچز کے ایڈمن سمیت اسٹاف شریک تھے۔

آخر میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری نے دعا کروائی اور آفیسرز کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا نیز اسلامی بھائیوں نے رکنِ شوریٰ سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 

21 اکتوبر 2023ء کو ڈپٹی سیکریٹری لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ قربان علی سومرو کی اپنے بیٹے عمران اور بھانجے طاہر کے ہمراہ عالمی مدنی مرکزی فیضانِ مدینہ کراچی حاضری ہوئی جہاں ذمہ داران نے انہیں خوش آمدید کہا۔

اس دوران ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے قربان علی سومرو سمیت دیگر شخصیات کو فیضانِ مدینہ کراچی کے مختلف ڈیپارٹمنٹس کا وزٹ کروایا اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے پریزنٹیشن دکھائی۔

بعدازاں قربان علی سومرو نے مدنی چینل کو تأثرات دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے متعلق اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)