گزشتہ روز سرگودھا ڈسٹرکٹ میں بھلوال ویلفیئر سوسائٹی کے چیئرمین ڈاکٹر زاہد احمد غوری کے قریبی عزیز کے ایصالِ ثواب کے لئے دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بھلوال میں اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ داران اور دیگر عاشقانِ رسول سمیت مدرسۃ المدینہ بوائز کے بچوں نے قراٰن خوانی کی۔

اس موقع پر مبلغِ دعوتِ اسلامی نے دعا کروائی اور ڈاکٹر زاہد احمد غوری سمیت وہاں موجود دیگر شخصیات کو دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات پر بریفنگ دی۔آخر میں ڈاکٹر زاہد احمد غوری نے دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اچھی اچھی نیتیں کرتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)