فیصل آباد کے علاقے  ستیانہ روڑ رحمان ولاز میں عمران ارشد کی رہائش گاہ پر اُن کے بیٹے کی آمین کے سلسلے میں دعوتِ اسلامی کے تحت 24 اکتوبر 2023ء بروز منگل سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ دیگر عاشقانِ رسول کی شرکت ہوئی۔

دورانِ حلقہ قراٰنِ مجید کے فضائل پر مدنی پھول بیان کرتے ہوئے نگرانِ پاکستان مشاورت نے اپنی اولاد کو حافظِ قراٰن اور عالمِ دین بنانے کے حوالے سے شرکا اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے دعوتِ اسلامی کے جملہ اخراجات کو کنٹرول کرنے کے لئے ٹیلی تھون کی مد میں ڈونیشن جمع کروانے اور دوسروں کو اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیاجس پر اسلامی بھائیوں نے ہاتھوں ہاتھ ٹیلی تھون کے لئے رقم جمع کروائی۔

نگرانِ پاکستان مشاورت نے نیکی کرنے اور نیکی کے کاموں میں بھر پور انداز سے حصہ لینےکے بارے میں شرکا کو مدنی پھولوں سے نوازا اور اختتامی دعا کروائی۔بعدازاں اسلامی بھائیوں نے نگرانِ پاکستان مشاورت سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)