شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے وفد کی کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات سے ملاقات

پچھلے دنوں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ
اسلامی کے تحت شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے وفد نے دینی کاموں کے سلسلے میں کمشنر
کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات سے ملاقات کی۔
وفد میں موجود میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے کمشنر
کوئٹہ کو عالمی سطح پر ہونے والی دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں
بتایا جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔آخر میں ملک و قوم کی سلامتی کے لئے دعا
کروائی گئی۔
اس موقع پر وفد میں صوبائی ذمہ دار شعبہ رابطہ
برائے شخصیات محمد وقار عطاری ،نگران کوئٹہ ڈویژن مشاورت عرفان رشید عطاری، کوئٹہ
کنٹونمنٹ بورڈ کے ٹاؤن نگران حاجی نورالعین عطاری،حاجی افتخار احمد عطاری، حاجی
محمد عامر عطاری اور قاضی محمد مشتاق عطاری بھی موجودتھے۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
جامع مسجد میاں اسماعیل کوئٹہ میں اجتماعِ غوثیہ،
سیّد الطاف شاہ بخاری کی شرکت

بڑی گیارہویں شریف کے سلسلے میں بلوچستان کے شہر
کوئٹہ کی جامع مسجد میاں اسماعیل میں گزشتہ روز اجتماعِ غوثیہ کا انعقاد کیا گیا
جس میں سیّد الطاف شاہ بخاری (چیئرمین لواحقین گرینڈ الائنس
بلوچستان)اور سماجی رہنما ملک ظہور
بشیر مرغزانی سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔
تلاوتِ قراٰن سے اجتماعِ غوثیہ کا آغاز کیا گیا
اور نعت خواں اسلامی بھائی نے پیارے آقا صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہ میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا جبکہ مبلغِ دعوتِ
اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا۔
بعد اجتماع سیّد الطاف شاہ بخاری اور ملک ظہور بشیر مرغزانی کی جامع مسجد میاں اسماعیل کے خطیب و صوبائی ذمہ
دار شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز مولانا شہزاد احمد عطاری مدنی سے ملاقات ہوئی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
ایس پی انویسٹی گیشن کوئٹہ محمود نوتیزئی کی
اپنے وفد کے ہمراہ مدنی مرکزفیضانِ مدینہ سبی آمد

پچھلے دنوں ایس پی انویسٹی گیشن کوئٹہ محمود نوتیزئی
کی اپنے وفد کے ہمراہ دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سبی میں آمد ہوئی
جہاں صوبائی ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان محمد وقار عطاری نے انہیں خوش آمدید کہا۔
معلومات کے مطابق صوبائی ذمہ نے ایس پی محمود
نوتیزئی کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سمیت وہاں قائم مرکزی جامعۃ المدینہ بوائز کے بارے میں بریفنگ دی جس
پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کو سراہا
اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
صوبائی ذمہ دار نے ایس پی محمود نوتیزئی کو
دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی
جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔بعدازاں ملک و قوم کی سلامتی اور شہدائے پولیس
کے لئے خصوصی دعا کروائی گئی۔
سنی تحریک بلوچستان کے صوبائی صدر صاحبزادہ سعد
اللہ خان باروزئی سے ذمہ داران کی ملاقات

دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں سنی
تحریک بلوچستان کے صوبائی صدر صاحبزادہ سعد اللہ خان باروزئی سے پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائے
شخصیات کے صوبائی ذمہ دار محمد وقار عطاری اور نگرانِ ڈسٹرکٹ محمد اسحاق عطاری سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی
ملاقات ہوئی۔
اس دوران ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے صوبائی صدر
صاحبزادہ سعد اللہ خان باروزئی کو دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے بارے
میں بریفنگ دی جبکہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اُن کی مسجد و مدرسے میں بعد نمازِ مغرب
سنتوں بھرا بیان کیا۔
کمرشل سپر وائزر آفیسر ریلوے سبی سیّد آصف علی شاہ بخاری سے ذمہ داران کی ملاقات
.jpeg)
گزشتہ روز عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ
اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے صوبائی ذمہ دار
بلوچستان کی کمرشل سپر وائزر آفیسر ریلوے
سبی سیّد آصف علی شاہ بخاری سے ملاقات ہوئی۔
اس دوران صوبائی ذمہ دار نے سیّد آصف علی شاہ
بخاری کے داد جان مرحوم سیّد عبد الحکیم شاہ بخاری کے انتقال پر اُن سے تعزیت کی اور فاتحہ خوانی پڑھی۔
علاوہ ازیں صوبائی ذمہ دار نے دعوتِ اسلامی کے
دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں تبادلۂ
خیال کیا جس پر سیّد آصف علی شاہ بخاری نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
تریہڑ شریف لہڑی کےسیّد لعل شاہ جیلانی اور سید سجاد حسین شاہ جیلانی
کی مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ سبی آمد
.jpeg)
تریہڑ شریف لہڑی بلوچستان کے قبائلی و سماجی
رہنما سیّد لعل شاہ جیلانی اور سید سجاد
حسین شاہ جیلانی کی گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سبی میں آمد
ہوئی جہاں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے صوبائی ذمہ دار سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے
انہیں خوش آمدید کہا۔
شخصیات سے گفتگو کے دوران صوبائی ذمہ دار نے
شخصیات سے دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں کلام کیا جس میں انہوں نے علاقہ تریہڑی میں دعوتِ اسلامی
کو مسجد و مدرسۃ المدینہ کے لئے جگہ وقف کرنے کی نیتیں کروائیں۔
اس موقع پر تحصیل ذمہ دار نے شخصیات سے ہاتھوں ہاتھ مسجد و مدرسۃ المدینہ کے لئے جگہ کے متعلق چند اہم امو رپر
مشاورت کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
بلوچستان
میں پی سی بی کے عہدیدار محمد آصف چانڈیو اور ثناء اللہ بنگلزئی سے ملاقات
.jpeg)
دعوتِ اسلامی دینی و فلاحی اعتبار سے لوگوں کی
مدد کرنے اور انہیں نیکیوں بھری زندگی گزارنے کا ذہن دینے والی عاشقانِ رسول کی وہ
دینی تحریک ہے جو دنیا بھر کے مسلمانوں کو دینِ کی راہ پر چلانے میں مصروفِ عمل
ہے۔
پچھلے دنوں قبائلی و سماجی رہنما PCB بلوچستان کے عہدیدار / فی سبیل للہ ٹرسٹ کے رکن محمد آصف چانڈیو اور قبائلی و
سماجی رہنما (ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ) کے بیٹے ثناء اللہ بنگلزئی سے دعوتِ اسلامی صوبہ بلوچستان کے
صوبائی ذمہ دار (شعبہ رابطہ برائے شخصیات)کی ملاقات ہوئی۔

پچھلے
دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران کی دعوت پر ایس
پی انویسٹی
گیشن کوئٹہ
محمود نوتیزئی نے مدنی مرکز فیضان مدینہ سبی کا دورہ کیا ۔
اس
موقع پر شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان کے ذمہ دار محمد وقار عطاری نے ایس پی محمود احمد کو فیضان مدینہ آنے پر ویلکم کیا اور ان کو کو فیضان مدینہ میں موجود جامعۃ المدینہ بوائز اوروہاں قائم دیگر شعبہ جات کا وزٹ کروایا اور ان میں ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں بتایا جس پر انہوں نے خدمات ِ دعوت اسلامی کو سراہتے ہوئے اچھے تاثرات دیئے۔
اس موقع
پر وزٹ کے دوران پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے سپرینڈنٹ میر مالک داد ابڑو،رسول بخش
کلہواڑ ،اللہ ڈنہ رند چشتی اور جامعۃ المدینہ بوائز کے ناظم و مدرسین بھی موجود تھے۔
آخر میں ملک و قوم کی سلامتی اور شہداء پولیس کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔(رپورٹ:
محمد وقار عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی بلوچستان،کانٹینٹ:رمضان رضا
عطاری)

مؤرخہ
7نومبر2023ء کو شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی کی جانب سے حاجی یعقوب عطاری ، نور بابا عطاری اور لانڈھی
ٹاؤن ذمہ دار ارشد عطاری نے سی ای او
کنٹونمنٹ بورڈ کورنگی کریک راجہ ایلیاء اسد سے ملاقات کی ۔
دوران ملاقات کنٹونمنٹ بورڈ میں اجتماع میلاد وگیارہویں شریف کے اجتماعات میں تعاون کرنے
پر شکریہ ادا کیا اور ان کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آنے کی دعوت پیش کی۔
٭دوسری
جانب ایڈمن آفیسر رضوان اسلم، لیگل برانچ انچارج نعیم احمد، وائس چیئرمین کنٹونمنٹ
بورڈ شوکت اور وارڈ کونسلر عدنان اسلم۔ ایم پی اے کورنگی غلام جیلانی ،ایم پی اے
لانڈھی سید ہاشم رضا سے ملاقاتیں کیں اور گیارہویں شریف کے اجتماعات میں تعاون پر
ان کا شکریہ ادا کیا۔(رپورٹ:
غلام محبوب عطاری ڈسٹرکٹ کورنگی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

مؤرخہ
8نومبر 2023ء کو دعوت اسلامی شعبہ
رابطہ برائے شخصیات کے تحت کورنگی ٹاؤن کلک کے سائیڈ
آفس میں ذمہ داراسلامی بھائیوں نے چیئرمین
کورنگی ٹاؤن نعیم، شیخ ٹرانزیکشن آفیسر عبد العزیز اور انفارمیشن سیکرٹری پیپلز
پارٹی جانی میمن فوکل پرسن، اسد مجاہد اور دیگر افسران سے ملاقاتیں کیں ۔
دوران ملاقات اسلامی بھائیوں نے شخصیات کو دنیا بھر میں ہونے والے دعوت
اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں بتایا اور انہیں مدنی مرکز فیضان مدینہ
کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھے جذبات کا اظہار کیا۔(رپورٹ : غلام محبوب عطاری
ڈسٹرکٹ کورنگی،کانٹینٹ : رمضان رضا عطاری)

دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام 8 نومبر 2023ء
کو ڈسٹرکٹ ویسٹ اورنگی ٹاؤن میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت ذمہ داران نے علی احمد صدیقی
ڈپٹی کمشنر ویسٹ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جہانگیر
شاہ اور ٹاؤن چیئرمین جمیل ضیاء سے ملاقات کی۔
دوران
ملاقات اسلامی بھائیوں نے شخصیات کو دعوت اسلامی کاتعارف کروایا اور
انہیں فیضان مدینہ کراچی میں ہونے والے جمعرات کو اجتماع میں شرکت کی دعوت دی جس پر
انہوں نے ہفتہ وار اجتماع میں آنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: محمد
اویس رضا عطاری ، ڈسٹرکٹ ویسٹ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
ٹنڈو
محمد خان ڈسٹرکٹ میں ڈی ایس پی سٹی محمد
خان زوار سمیت دیگر سے ملاقاتیں
.jpg)
8
نومبر2023ء بروز
بدھ دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت ٹنڈو محمد خان ڈسٹرکٹ میں ذمہ داران نے ڈی ایس پی سٹی محمد خان زوار ، اے ڈی سی ون اعجاز علی جتوئی اور ایس ایچ او بی سیکشن حامد علی سے ملاقات کی ۔
ذمہ داران نے شخصیات کو دعوت
اسلامی کی دینی و فلاحی کاموں پر بریفنگ دی اور انہیں ڈیجیٹل موبائل ایپلیکیشن” صراط
الجنان“
کا تعارف پیش کیا۔ساتھ ہی مدنی مرکز فیضان مدینہ کا وزٹ کرنے کی
دعوت بھی پیش کی جس پر انہوں نے بھلے خیالات کا اظہار کیا۔ (رپورٹ:شعبہ
رابطہ برائے شخصیات،ڈویژن حیدرآباد،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)