21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے تحت
گزشتہ روز ایس ایس پی سبی عنایت
بنگلزئی سے شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان کے صوبائی ذمہ دار محمد وقار عطاری کی
ملاقات ہوئی۔
دورانِ
ملاقات صوبائی ذمہ دار نے دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر مختلف شعبہ جات میں ہونے والی دینی اور فلاحی
خدمات کے حوالے سے گفتگو کی اور انہیں مدنی مرکز فیضان مدینہ کے وزٹ کی دعوت پیش
کی جس کو ایس ایس پی سبی عنایت بنگلزئی نے سراہا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
آخر میں
ملک و قوم کی سلامتی ،سبی کے امن و امان اور شہدائے پولیس کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔اس
موقع پر اللہ ڈنہ رند چشتی اور مولانا علی احمد عطاری مدنی ابڑو بھی ساتھ تھے۔(رپورٹ :کوآرڈینیشن
ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی بلوچستان،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)