صحبت
پور میں چیف پروٹوکول آفیسر صوبائی اسمبلی بلوچستان میر نیک محمد کھوسہ سےملاقات

عاشقانِ رسول کی دینی و فلاحی تحریک دعوت اسلامی کی جانب سے صحبت پور میں چیف پروٹوکول
آفیسر صوبائی اسمبلی بلوچستان میر نیک
محمد کھوسہ سے صوبائی نگران حاجی محمد انور عطاری و دیگر ذمہ داران نے ملاقات کی۔
دورانِ
ملاقات صوبائی نگران حاجی محمد انور عطاری
نے میر نیک محمد کھوسہ کو دعوت اسلامی کا تعارف کروایا اور دینی کاموں میں عشر کے ذریعے حصہ شامل کرنے کی ترغیب دی جس پر انہوں نے کچھ دن میں دعوت اسلامی
کو عشر دینے کی اچھی نیت کا اظہار کیا۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ نگران صحبت پور مولانا عبد
الحفیظ عطاری مدنی، صوبائی ذمہ دار عشر
صدورا عطاری ،ڈسٹرکٹ رابطہ ذمہ دار مجیب الرحمن عطاری بھی موجود تھے۔ (رپورٹ:شعبہ
رابطہ برائے شخصیات بلوچستان،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
ڈسٹرکٹ
جیل ڈیرہ مراد جمالی میں سُپْرِنْٹِنْڈِنٹ جیل چھٹہ خان سومرو سمیت دیگر سے ملاقات

پچھلے دنوں ڈسٹرکٹ جیل ڈیرہ مراد جمالی میں سُپْرِنْٹِنْڈِنٹ
جیل چھٹہ خان سومرو ،ڈپٹی سُپْرِنْٹِنْڈِنٹ ملک حماد اسلم،اسسٹنٹ سُپْرِنْٹِنْڈِنٹ
میر نذیر احمد عمرانی، اسسٹنٹ سُپْرِنْٹِنْڈِنٹ جیل غلام اکبر ابڑو سے دعوت اسلامی
شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار محمد
وقار عطاری نے ملاقات کی۔
معلومات
کے مطابق محمد وقار عطاری نے افسران سے دعوت
اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی اور ان کو ہفتہ وار اجتماع میں
شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی دینی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
اس
موقع پر نصیر آباد ڈویژن مشاورت کے نگران قاری
محمد آصف عطاری اور سرکاری معلم القرآن
قاری ظہور احمد عطاری بھی ساتھ تھے۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات
بلوچستان،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
کوئٹہ
میں مدنی ٹریول کے آنر محمدنعیم اور واپڈا کیسکو کے آفیسر محمد کامران سے ملاقات
.jpg)
کوئٹہ
میں مدنی ٹریول اینڈ ٹور کے آنر/ آل بلوچستان ٹریول اینڈ ٹور کے صدر سماجی شخصیت محمد
نعیم اور واپڈا کیسکو کے آفیسر محمد کامران سے دعوت اسلامی کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ
کے صوبائی ذمہ دار محمد وقار عطاری نے ان کے آفس میں ملاقات
کی۔
اس موقع پر دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کا سلسلہ ہوا اور محمد وقار عطاری نے شخصیات کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی نیز انہیں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کا وزٹ
کرنے کی دعوت بھی پیش
کی جس پر انہوں نے اجتماع میں شرکت کرنے کی یقین دہانی کروائی۔آخر میں ملک و قوم کی
سلامتی کے لئے خصوصی دعا بھی ہوئی۔(رپورٹ:شعبہ
رابطہ برائے شخصیات بلوچستان، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
انچارج
ایجوکیشن ونگ سٹی ٹریفک پولیس چوہدری قمر رشید کا فیضان مدینہ فیصل
آباد کا وزٹ

12
دسمبر 2023ء کو انچارج ایجوکیشن ونگ سٹی
ٹریفک پولیس چوہدری قمر رشید نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد کا
وزٹ کیا۔
صوبائی ذمہ دار ایف جی آرایف محمدآصف عطاری اور ڈویژن
ذمہ دار فدا علی عطاری نےآنیوالےمہمانوں کوویلکم کیا۔انہیں وہاں موجود دارالحدیث،دارالافتاءاہلِ سنت، فنانس ڈیپارٹمنٹ اور فیضان آن لائن اکیڈمی بوائزکاوزٹ کروایا۔
ٹریفک
آفیسر نے فیضان مدینہ مسجدمیں نمازظہراداکی اور بعدازاں وہاں پڑھنے والے طلبہ وذمہ
داران دعوت اسلامی کوٹریفک قوانین کےبارےمیں بریف کیانیز 16دسمبر2023ء کوچیف ٹریفک
آفیسرنے دوبارہ فیضان مدینہ کا وزٹ کرنے کا کہا جس میں طلبہ وذمہ داران کوڈرائیونگ لائسنس اور لرنرزکی سہولت دینےکےلئے موبائل
یونٹ کی سہولت دینے کی اچھی نیت کا اظہار کیا۔(رپورٹ : شہزاد عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات پنجاب آفس ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری
مدنی )

فیصل
آباد میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ میں شعبہ
رابطہ برائے شخصیات کے تحت پنجاب کے ڈویژن ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں نگران مجلس حافظ قربان عطاری اور صوبائی ذمہ دار
اسلامی بھائی نے 12دینی کاموں میں عملی
طور پر شرکت کرنے اور ڈسٹرکٹ وائز شخصیات میں دینی کام کرنے کے حوالے سے اہداف دیئے۔
اس کے علاوہ کارکردگی وقت پر دینے اور بروقت رپلائی کرنے نیز شخصیات
میں بہتر انداز میں جدول بنانے کے
متعلق تربیت کی جبکہ نگران مشاورت حاجی شاہد عطاری نے بھی شعبہ کے دینی
کاموں کے حوالے سے اہم مدنی پھول بتائے۔(رپورٹ : شہزاد
عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات پنجاب آفس ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری مدنی )
چیچہ وطنی، ساہیوال میں اسلامی بھائی کی رہائش
گاہ پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ

گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے
میں پنجاب شیڈول کے دوران رکنِ شوریٰ و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد
عطاری نے چیچہ وطنی، ساہیوال میں ایک اسلامی بھائی کی رہائش گاہ پر سیکھنے سکھانے
کا حلقہ لگایا جس میں شخصیات اور دیگر
عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
معلومات کے مطابق اس حلقے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شرکا کو قیمتی مدنی
پھولوں سے نوازا اور دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے کی ترغیب دلائی۔

ڈسٹرکٹ ٹوبہ ٹیگ سنگھ کی تحصیل پیر محل میں واقع
گاؤں کمے شاہ میں دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار
اسلامی بھائیوں کی دینی کاموں کے سلسلے میں شخصیت سے ملاقات ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق نگرانِ ڈویژن مشاورت حاجی سلیم
عطاری نے شخصیت سے گفتگو کرتے ہوئے کمے شاہ گاؤں میں جامع مسجد و مدرسۃ المدینہ
گرلز کے تعمیراتی کاموں کے متعلق مشاورت کی اور مقامی مجلس بنائی۔
اس کے علاوہ نگرانِ دویژن مشاورت نے زیرِ تعمیر
مسجدمیں دعوتِ اسلامی کا ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع شروع کروانے کے متعلق کلام
کرتے ہوئے شخصیت کو خود بھی اس میں شرکت کرنے، گاؤں کے دیگر افراد کو شرکت کروانے
اور مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد کا وزٹ کرنے کی دعوت دی۔
ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی دعوت پر مختلف افسران
کی فیضانِ مدینہ ملتان آمد

8 دسمبر 2023ء بروز جمعہ شعبہ رابطہ برائے
شخصیات دعوتِ اسلامی کی دعوت پر ڈائریکٹر جنرل MDA
ڈاکٹر زاہد اکرام، مینجنگ ڈائریکٹر واسا چوہدری محمد دانش، ڈائریکٹر ورکس واسا ملک
محمد عارف عباس، ڈائریکٹر انجینئرنگ واسا عبدالسلام اور ایکسئین واسا حافظ محمد
وقاص سمیت دیگر افسران کی ملتان کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
آمد ہوئی۔
اس موقع پر سٹی ذمہ دار حاجی محمد مسعود عطاری
اور سٹی نگران محمد راشد عطاری نے آنے
والے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور انہیں فیضانِ مدینہ میں قائم دورۃ الحدیث شریف،
شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی اور فنانس
ڈیپارٹمنٹ سمیت دیگر شعبہ جات کا وزٹ کروایا۔
بعدازاں ایک میٹ اپ منعقد کیا گیا جس میں تمام
افسران کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی قاری محمد سلیم عطاری سے ملاقات ہوئی ۔
رکنِ شوریٰ نے افسران کو دعوتِ اسلامی کی جانب سے ملکی و بین الاقوامی سطح پر ہونے
والی دینی و فلاحی خدمات سے آگاہ کیا اور تحائف تقسیم کئے۔(رپورٹ: شہزاد عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات پنجاب آفس ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
ملک
محمد اقبال چنٹر (سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات) سمیت دیگر شخصیات سے ملاقات

بہاولپور، 7 دسمبر 2023ء کو ملک محمد اقبال چنٹر (سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات)، ملک ظہیر اقبال چنٹر (سابق
ایم پی اے)، ملک اعجازچنٹر، آنر رائل مارکی بہاولپور محسن ہاشمی، SHO
تھانہ کوتوالی اسد اور کارپوریشن آفس کے ایڈمن سہیل خان سمیت دیگر شخصیات سے ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی کی ملاقات ہوئی۔
سابق وفاقی وزیر اور ایم این اے چوہدری محمد جنید
کی فیضانِ مدینہ ٹوبہ ٹیک سنگھ آمد

صوبۂ پنجاب کے شہر ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 7 دسمبر
2023ء کو سابق وفاقی وزیر اور MNA چوہدری محمد جنید کی مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ میں آمد ہوئی جہاں اُن کی ملاقات شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی
بھائیوں سے ہوئی۔
شعبے کے فیصل آباد ڈویژن ذمہ دار مبارک عطاری نے
چوہدری محمد جنید کو فیضانِ مدینہ میں قائم مختلف ڈیپارٹمنٹس کا وزٹ کروایا اور
اُن ڈیپارٹمنٹس کے ذریعے ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کے متعلق بریفنگ دی۔
ضلع خانیوال کی تحصیل میاں چنوں میں اسسٹنٹ کمشنر چوہدری
رمیض ظفر سے ملاقات

ضلع خانیوال کی تحصیل میاں چنوں میں دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت اسسٹنٹ کمشنر چوہدری رمیض ظفر سے ذمہ
دار اسلامی بھائیوں کی ملاقات ہوئی۔
اس دوران شعبے کے ملتان ڈویژن ذمہ دار فدا علی
عطاری نے اسسٹنٹ کمشنر کو دعوتِ اسلامی کے جامعۃ المدینہ و مدرسۃ المدینہ سمیت
دیگر شعبہ جات کے دینی کاموں بالخصوص شعبہ FGRF کے تحت ہونے
والے فلاحی کاموں کے متعلق بتایا۔

میانوالی ڈسٹرکٹ کی تحصیل عیسیٰ خیل میں عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام محفلِ مدینہ کا انعقاد کیا گیا جس
میں مختلف شخصیات (DSP عیسٰی خیل میاں محمد اقبال آرائیں، SHO تھانہ کالاباغ انسپکٹر رانا بابر خان، SHO تھانہ عیسٰی خیل محمد بلال خان شہباز خیل، SHO تھانہ چاپڑی محمد تیمور خان، SHO تھانہ کمرمشانی محمد خرم شہزاد، SHO تھانہ مکڑوال چوہدری عبدالصمد ورک، SHO تھانہ ٹولہ بنگی خیل رانا محمد عبدالحق، تفتیشی افسران، تاجران
اور شخصیات ) کی کثیر تعدادنے شرکت
کی۔
محفل کا آغاز تلاوتِ قراٰنِ پاک سے کیا گیا اور
نعت شریف کے بعد صوبائی ذمہ دار پنجاب محمد لیاقت عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا
اور حاضرین کو دینِ اسلام کی تعلیمات کے بارے میں بتایا۔