چیچہ وطنی، ساہیوال میں اسلامی بھائی کی رہائش
گاہ پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ
گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے
میں پنجاب شیڈول کے دوران رکنِ شوریٰ و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد
عطاری نے چیچہ وطنی، ساہیوال میں ایک اسلامی بھائی کی رہائش گاہ پر سیکھنے سکھانے
کا حلقہ لگایا جس میں شخصیات اور دیگر
عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
معلومات کے مطابق اس حلقے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شرکا کو قیمتی مدنی
پھولوں سے نوازا اور دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے کی ترغیب دلائی۔
ڈسٹرکٹ ٹوبہ ٹیگ سنگھ کی تحصیل پیر محل میں واقع
گاؤں کمے شاہ میں دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار
اسلامی بھائیوں کی دینی کاموں کے سلسلے میں شخصیت سے ملاقات ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق نگرانِ ڈویژن مشاورت حاجی سلیم
عطاری نے شخصیت سے گفتگو کرتے ہوئے کمے شاہ گاؤں میں جامع مسجد و مدرسۃ المدینہ
گرلز کے تعمیراتی کاموں کے متعلق مشاورت کی اور مقامی مجلس بنائی۔
اس کے علاوہ نگرانِ دویژن مشاورت نے زیرِ تعمیر
مسجدمیں دعوتِ اسلامی کا ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع شروع کروانے کے متعلق کلام
کرتے ہوئے شخصیت کو خود بھی اس میں شرکت کرنے، گاؤں کے دیگر افراد کو شرکت کروانے
اور مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد کا وزٹ کرنے کی دعوت دی۔
ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی دعوت پر مختلف افسران
کی فیضانِ مدینہ ملتان آمد
8 دسمبر 2023ء بروز جمعہ شعبہ رابطہ برائے
شخصیات دعوتِ اسلامی کی دعوت پر ڈائریکٹر جنرل MDA
ڈاکٹر زاہد اکرام، مینجنگ ڈائریکٹر واسا چوہدری محمد دانش، ڈائریکٹر ورکس واسا ملک
محمد عارف عباس، ڈائریکٹر انجینئرنگ واسا عبدالسلام اور ایکسئین واسا حافظ محمد
وقاص سمیت دیگر افسران کی ملتان کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
آمد ہوئی۔
اس موقع پر سٹی ذمہ دار حاجی محمد مسعود عطاری
اور سٹی نگران محمد راشد عطاری نے آنے
والے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور انہیں فیضانِ مدینہ میں قائم دورۃ الحدیث شریف،
شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی اور فنانس
ڈیپارٹمنٹ سمیت دیگر شعبہ جات کا وزٹ کروایا۔
بعدازاں ایک میٹ اپ منعقد کیا گیا جس میں تمام
افسران کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی قاری محمد سلیم عطاری سے ملاقات ہوئی ۔
رکنِ شوریٰ نے افسران کو دعوتِ اسلامی کی جانب سے ملکی و بین الاقوامی سطح پر ہونے
والی دینی و فلاحی خدمات سے آگاہ کیا اور تحائف تقسیم کئے۔(رپورٹ: شہزاد عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات پنجاب آفس ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
ملک
محمد اقبال چنٹر (سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات) سمیت دیگر شخصیات سے ملاقات
بہاولپور، 7 دسمبر 2023ء کو ملک محمد اقبال چنٹر (سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات)، ملک ظہیر اقبال چنٹر (سابق
ایم پی اے)، ملک اعجازچنٹر، آنر رائل مارکی بہاولپور محسن ہاشمی، SHO
تھانہ کوتوالی اسد اور کارپوریشن آفس کے ایڈمن سہیل خان سمیت دیگر شخصیات سے ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی کی ملاقات ہوئی۔
سابق وفاقی وزیر اور ایم این اے چوہدری محمد جنید
کی فیضانِ مدینہ ٹوبہ ٹیک سنگھ آمد
صوبۂ پنجاب کے شہر ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 7 دسمبر
2023ء کو سابق وفاقی وزیر اور MNA چوہدری محمد جنید کی مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ میں آمد ہوئی جہاں اُن کی ملاقات شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی
بھائیوں سے ہوئی۔
شعبے کے فیصل آباد ڈویژن ذمہ دار مبارک عطاری نے
چوہدری محمد جنید کو فیضانِ مدینہ میں قائم مختلف ڈیپارٹمنٹس کا وزٹ کروایا اور
اُن ڈیپارٹمنٹس کے ذریعے ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کے متعلق بریفنگ دی۔
ضلع خانیوال کی تحصیل میاں چنوں میں اسسٹنٹ کمشنر چوہدری
رمیض ظفر سے ملاقات
ضلع خانیوال کی تحصیل میاں چنوں میں دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت اسسٹنٹ کمشنر چوہدری رمیض ظفر سے ذمہ
دار اسلامی بھائیوں کی ملاقات ہوئی۔
اس دوران شعبے کے ملتان ڈویژن ذمہ دار فدا علی
عطاری نے اسسٹنٹ کمشنر کو دعوتِ اسلامی کے جامعۃ المدینہ و مدرسۃ المدینہ سمیت
دیگر شعبہ جات کے دینی کاموں بالخصوص شعبہ FGRF کے تحت ہونے
والے فلاحی کاموں کے متعلق بتایا۔
میانوالی ڈسٹرکٹ کی تحصیل عیسیٰ خیل میں عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام محفلِ مدینہ کا انعقاد کیا گیا جس
میں مختلف شخصیات (DSP عیسٰی خیل میاں محمد اقبال آرائیں، SHO تھانہ کالاباغ انسپکٹر رانا بابر خان، SHO تھانہ عیسٰی خیل محمد بلال خان شہباز خیل، SHO تھانہ چاپڑی محمد تیمور خان، SHO تھانہ کمرمشانی محمد خرم شہزاد، SHO تھانہ مکڑوال چوہدری عبدالصمد ورک، SHO تھانہ ٹولہ بنگی خیل رانا محمد عبدالحق، تفتیشی افسران، تاجران
اور شخصیات ) کی کثیر تعدادنے شرکت
کی۔
محفل کا آغاز تلاوتِ قراٰنِ پاک سے کیا گیا اور
نعت شریف کے بعد صوبائی ذمہ دار پنجاب محمد لیاقت عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا
اور حاضرین کو دینِ اسلام کی تعلیمات کے بارے میں بتایا۔
سیالکوٹ میں شخصیات سے ملاقات، دینی و فلاحی
سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ
سیالکوٹ، گزشتہ روز شعبہ رابطہ برائے شخصیات
دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران کی DPO حسن اقبال، SP ملک
نوید ، DSP رانا جمعیل، DS لیگل صہیب، SHO
تھانہ سول لائن عبدالرحمٰن، SHO تھانہ موترہ جہانزیب، SHO
تھانہ سٹی ڈسکہ اکرام گجر، SHO تھانہ بڈیانہ انور کاہلوں، انسپکٹر حافظ
خالد ریڈر DPO، سیکیورٹی انچاچ ڈسٹرکٹ حافظ سعید اور PRO DPO خرم شہزاد سے ملاقات ہوئی۔
لودہراں میں ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان شیخ سعید احمد سمیت
دیگر افسران سے ملاقاتیں
لودہراں میں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے
سلسلے میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے مختلف شخصیات (سینئر بیوروکریٹ سپوت لودہراں ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان شیخ سعید
احمد، DSP مہر محمد اسحاق سیال، DSP ہیڈکوارٹر محمد ناصر غوری،SHO سٹی چوہدری استقار احمد گجر،سابق وائس چیئرمین
راؤ محمد افضل قادری) سمیت دیگر افسران سے ملاقات کی۔
اس موقع پر شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ڈویژنل
ذمہ دار فدا علی عطاری نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں بالخصوص شعبہ FGRF اور شجرکاری کے حوالے سے گفتگو کی جبکہ SHO سٹی
کو پرموشن نیز سٹی تعیناتی پر مبارکباد پیش کی۔
دعوتِ اسلامی کےزیرِ اہتمام پچھلے دنوں شعبہ
رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی لودہراں میں معروف سیاسی و سماجی
شخصیت، مقامی اخبار کے چیف ایڈیٹر اورممبر پریس کلب ملک شفیق احمد آرائیں سے
ملاقات ہوئی۔
دورانِ ملاقات شعبے کے ملتان ڈویژن ذمہ دار فدا
علی عطاری اور نگرانِ ملتان ڈویژن سادات عطاری نے ملک شفیق احمد آرائیں کی والدہ کے انتقال پر اُن سے تعزیت کی ۔
آخر میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے مرحومہ کے
لئے فاتحہ خوانی و دعائے مغفرت کی
اور ملک شفیق احمد آرائیں کو صبر کی تلقین کرتےہوئے مرحومہ کے لئے زیادہ
سے زیادہ ایصالِ ثواب کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: شہزاد عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات پنجاب آفس ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
شعبہ رابطہ برائے شخصیات کا شعبہ ایف جی آر ایف
کے ذمہ داران کے ہمراہ چولستان کا دورہ
دعوتِ اسلامی کے فلاحی کاموں کے سلسلے میں گزشتہ
روز شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے شعبہ FGRF کے
اہم ذمہ داران کے ہمراہ چولستان کا دورہ کیا جن میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات
بہاولپور کے ڈویژن ذمہ دار اقبال عطاری، نگرانِ شعبہ FGRF حاجی شفاعت علی عطاری، صوبائی ذمہ دار شعبہ FGRF حافظ عبد الرؤوف عطاری اور نگرانِ ڈسٹرکٹ
حاجی اعجاز قادری سمیت دیگر اسلامی بھائی شامل تھے۔
تفصیلات کے مطابق ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اس
دوران اسسٹنٹ کمشنر منڈی یزمان چولستان اتھارٹی کے SDO امتیاز
حسین لاشاری، بہاولپور دارالاطفال میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی عدیل خان، فوکل پرسن ڈسٹرکٹ پولیس الخدمت سینٹر
کے محمد اعجاز، سوشل ویلفیئر کے نمائندگان اور دیگر شخصیات سےملاقاتیں کیں۔
جلالپور میں ذمہ داران کی مینجمنٹ ڈائریکٹر ایجوکیٹر
جلال کیمپس رانا بابر علی خان سے ملاقات
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
29 نومبر 2023ء کو پنجاب کے شہر جلالپور میں ذمہ داران کی مینجمنٹ ڈائریکٹر ایجوکیٹر
جلال کیمپس رانا بابر علی خان سے ملاقات ہوئی۔
ملاقات کے دوران شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ
داران نے رانا بابر علی خان سے گفتگو کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی
سرگرمیوں پر کلام کیا اور انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت
دی۔