7
جنوری 2024ء کو شجاع آباد میں دعوت اسلامی
کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کےڈویژنل ذمہ دارفداعلی
عطاری نے ڈسرکٹ نگران محمدعقیل عطاری کے
ہمراہ سابق صوبائی وزیروایم پی اےرانامحمداعجازنون
سےملاقات کی اور ان کی والدہ کےانتقال
پران سےتعزیت وفاتحہ خوانی کی۔ ڈسرکٹ نگران محمدعقیل عطاری نے مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت بھی کروائی ۔
بعدازاں فداعلی عطاری نے رانامحمداعجاز کو امیراہل سنت دامت
برکاتہم العالیہ کی کتاب ”فاتحہ اورایصال ثواب کاطریقہ“ ودیگربکس
تحفےمیں پیش کیں نیز ان کو مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہرٹاؤن کا وزٹ کرنے کی
دعوت بھی دی جسےانہوں نےقبول کیااورجلدوزٹ کی یقین دہانی کروائی۔
٭علاوہ
ازیں سابق ممبرقومی اسمبلی وچیئرمین استحقاق کمیٹی رانامحمدقاسم نون سےملاقات کی اور جلالپوراجتماع میں شرکت پرانکاشکریہ اداکیا
نیز انکو مکتبۃ المدینہ کی مایہ نازتصنیف تحفےمیں پیش کی۔(رپورٹ: شہزاد عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات پنجاب آفس
، کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)