23 دسمبر 2023ء کو    نیکی کی دعوت دینے کے سلسلے میں رکن شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری کی آمد کے موقع پر ڈسٹرکٹ لودہراں میں مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا۔ مدنی حلقہ میں سیدپیررفیع الدین شاہ صاحب ( MPA سجادۂ نشین آستانہ عالیہ مہرآبادشریف )سمیت دیگر بااثر شخصیات کی بھی شرکت ہوئی۔

رکنِ شوریٰ نے شخصیات کو دعوت اسلامی کا تعارف کروایا جس میں انہیں ملک و بیرون ممالک میں ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کے متعلق آگاہی دی اور ان کو بھی دینی کام کاموں میں بڑھ چڑھ کا حصہ لینے کا ذہن دیا ۔

ساتھ ساتھ رکن شوریٰ عبد الحبیب عطاری نے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت بھی دی جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بھلے جذبات کا اظہار کیا۔آخر میں شخصیات سے ملاقات بھی کی۔ (رپورٹ : شہزاد عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات پنجاب آفس ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری مدنی )


تحصیل قائدآباد، ڈسٹرکٹ خوشاب، ڈویژن سرگودھا میں  نیکی کی دعوت دینے کے سلسلے میں پرنس آف دامن مہاڑ میاں طاہر منیر اعوان، پرنس آف دامن مہاڑ میاں امجد منیر اعوان اورسیکیورٹی انچارج قائدآباد محمد مشتاق خان سے صوبائی ذمہ دار پنجاب محمد لیاقت عطاری نے ملاقات کی۔

محمد لیاقت عطاری نے شخصیات کو دنیا بھر میں ہونے والے دعوت اسلامی کے دینی سلسلوں کے متعلق بتایا اور ان کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت بھی دی جس پر انہوں نے دعوت اسلامی کے حوالے سے مثبت تاثرات کاا ظہار کیا اور اجتماع میں شرکت کرنے کی یقین دہانی کروائی۔(رپورٹ: شان حسنین عطاری محمد نثار عطاری کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


ملتان میں 27 دسمبر 2023ء  کو دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کےسٹی ذمہ دارحاجی محمدمسعودعطاری نے سیکیورٹی مجلس ذمہ دارعبدالرزاق عطاری اور ٹاؤن ذمہ دارمحمد خالدعطاری کےہمراہ نئےتعینات ہونیوالےCPOصادق علی ڈوگر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل محمدسیف سےملاقات کی ۔

سی پی اوصاحب کوملتان پوسٹنگ پردعوت اسلامی کی جانب سےویلکم کیااور انہیں فیضان مدینہ ملتان میں جمعرات کو منعقد ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت پیش کی ۔

علاوہ ازیں سٹی ذمہ دارنے 4جنوری کو ملتان سےبراہِ راست مدنی چینل پر نشر ہونے والے اجتماع کی سیکیورٹی انتظامات میں تعاون کرنے کی درخواست بھی کی جس پر انہوں نے دینی اجتماع میں تعاون کرنے کی اچھی نیت کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی ملتان سٹی، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


26 دسمبر2023ء  کو شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی کے تحت ذمہ داران نے ٹاؤن چئیرمین پریٹ آباد عدنان رشید صاحب سے ملاقات کی ۔

دورانِ ملاقات دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات پر بات چیت ہوئی اورذمہ داران نے ٹاؤن چئیرمین عدنان رشید صاحب کو مدنی مرکز فیضان مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی۔ (رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات حیدرآباد میٹرو پولیٹین،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک  دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام 26 دسمبر 2023ء کو شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار حاجی یعقوب عطاری نے کلفٹن ٹاؤن نگران خالد عطاری کے ہمراہ ایس ایچ او کھارادر سے ملاقات کی ۔

دوران گفتگو حاجی یعقوب عطاری نے ایس ایچ او کھارادر کو دعوت اسلامی کاتعارف کروایا اور ان کو مدنی مرکز فیضان ِ مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے دعوت اسلامی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے نیک خیالات کا اظہار کیا۔

٭بعدازاں حاجی یعقوب عطاری نے ڈائریکٹر جنرل پارک کے آفس میں پی ایس ٹو ڈائریکٹرآزاد خان صاحب سے ملاقات کی اور پچھلے دنوں ذہنی آزمائش سیزن 15 جو کہ فریئر ہال میں منعقد ہوا تھا اس میں کے ایم سی کے تعاون پر شکریہ ادا کیا اور انہیں تحفہ پیش کیا ۔(رپورٹ: محمد مدثر عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرکٹ حافظ آباد،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


بلڈ کیمپ کے سلسلے میں 26 دسمبر 2023ء  کو پنڈی بھٹیاں میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی کےتحت تحصیل نگران اسلامی بھائی نے دیگر ذمہ داران کے ساتھ ملکر مختلف سرکاری اداروں کا وزٹ کیا ۔

دوران وزٹ تحصیل نگران اسلامی بھائی نے افسران (اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں ، ڈی ایس پی سرکل پنڈی بھٹیاں راشد اقبال ، ایس ایچ او سٹی پنڈی بھٹیاں احسان ظفر سندھو ، ریسکیو 1122 پنڈی بھٹیاں علی حسنین ،تحصیل دار پنڈی بھٹیاں اور سی او میونسپل کارپوریشن پنڈی بھٹیاں)سے ملاقاتیں کیں۔

دورانِ گفتگو شخصیات کو ذمہ دار اسلامی بھائی نے اتھارٹی پرسنز کو دعوت اسلامی کے تحت پنڈی بھٹیاں میں شعبہ ایف،جی ،آر،ایف کی جانب سے تھلیسیمیاں کے مریضوں کی مدد کے لئے متعلقہ اداروں کو بلڈ ڈونیٹ کے لئے لگائے جانے والے کیمپ کا دورہ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے خدماتِ دعوت اسلامی کو سراہتے ہوئے کیمپ کا دورہ کرنے کی نیت کاا ظہار کیا۔(رپورٹ: محمد مدثر عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرکٹ حافظ آباد،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


23 دسمبر 2023ء  کو عزیز بھٹی ٹاؤن لاہور میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذیلی شعبہ پولیٹیکل مجلس ذمہ دار محمد عظیم عطاری کے والد مرحوم کی سالانہ برسی کے موقع پر ایصال ثواب اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں اہل خانہ سمیت دیگر مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

محمد لیاقت عطاری (شعبہ رابطہ برائے شخصیات پنجاب ذمہ دار) نے ”ایصالِ ثواب “ کے موضوع پر بیان کیا جس میں ثواب کیا ہے،ثواب کی اہمیت، ثواب کیسے حاصل کیا جا سکتا ہے، دینی ماحول اور ثواب اکٹھا کرنے کے مواقع اور زندہ کے ساتھ مردہ کو بھی ایصال ثواب کرنے کے متعلق بتایا۔

بعدازاں وہاں موجود شخصیات میں مدنی حلقہ بھی منعقد کیا گیا جس میں محمد لیاقت عطاری نے شرکا کو فرض علوم پر مشتمل دعوت اسلامی کی ڈیجیٹل موبائل ایپس کا تعارف پیش کیا ۔(رپورٹ : شہزاد عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات پنجاب آفس ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری مدنی )


24 دسمبر 2023ء  کو بہاولنگر میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائی افضل عطاری نے اسسٹنٹ کمشنر لیاقت پور ثقیب سرور کی شادی کی تقریب میں شرکت کی اور وہاں پرمختلف سیاسی و سماجی شخصیات (XMNA میاں تنویر الحسن ، میاں شکیل احمد چچا جان AC لیاقت پور منیجر خیبر بینک ،XMNA انور عالم خان و دیگر )سے ملاقاتیں کیں۔

دورانِ گفتگو افضل عطاری نے شخصیات کو دنیا بھر میں ہونے والے دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے متعلق معلومات دیں اور ان کو مدنی مرکز فیضان مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے خدماتِ دعوت اسلامی کو سراہا اور نیک خیالات کا اظہار کیا۔(رپورٹ : شہزاد عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات پنجاب آفس ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری مدنی )


شعبہ  رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی کے تحت 25 دسمبر 2023ء کو عزیز بھٹی ٹاؤن لاہور میں ایصال ثواب اجتماع ہوا جس میں علاقے کے عاشقانِ رسول اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

شعبہ رابطہ برائے شخصیات پنجاب ذمہ دار محمد لیاقت عطاری نے ایصال ثواب اجتماع میں بیان کیا اور شرکا کو اپنی زندگی کے شب و روز اللہ و رسول عزوجل و صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی فرماں برداری والے کاموں میں گزارنے کا ذہن دیا۔

٭دوسری جانب شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت صوبائی ذمہ دار محمد لیاقت عطاری نے پنجاب مشاورت کے رکن ندیم عطاری کے ہمراہ زمان پارک لاہور میں سابقہ پی ایس او ٹو ڈپٹی کمشنر لاہور طارق زمان خان کے والد جاوید زمان خان سابقہ وزیراعظم پاکستان کے ماموں کے انتقال پر نماز جنازہ میں شرکت کی۔نماز جنازہ کے بعد ذمہ داران نے مرحوم کے صاحبزادوں سے تعزیت بھی کی ۔(رپورٹ : شہزاد عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات پنجاب آفس ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری مدنی )


سبی میں قبائلی رہنما تاجر شخصیت حاجی عبدالوہاب گورگیج سے  مبلغ دعوت اسلامی محمد وقار عطاری نے ملاقات کی اور فیملی سمیت عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔

معلومات کے مطابق مبلغ دعوت اسلامی نے حاجی عبدالوہاب گورگیج کو دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کےحوالے سے بتایا جس پر انہوں نے دعوت اسلامی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے دینی کاموں میں تعاون کرنے کی اچھی نیت کا اظہار کیا۔

اس دوران ڈسٹرکٹ نگران سبی محمد اسحاق عطاری ،اللہ ڈنہ رند چشتی ،جیل معلم مولانا علی احمد عطاری مدنی بھی تھے۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری) 


پچھلے  دنوں سبی میں قبائلی سیاسی و سماجی شخصیت پیپلز پارٹی کے رہنما ملک ساجد بنگلزئی سے دعوت اسلامی کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ کے صوبائی ذمہ دار محمد وقار عطاری نے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو ہوئی اور محمد وقار عطاری نے ساجد بنگلزئی کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت پیش کی جس پر انہوں نے اچھی نیت کا اظہار کیا۔آخر میں ملک و قوم کی سلامتی اور ملک صاحب کے مرحومین کی بخشش و مغفرت کے لئے دعا کا سلسلہ بھی ہوا۔اس موقع پر قبائلی رہنما ملک شہزاد بنگلزئی اور ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد اسحاق عطاری بھی تھے۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


سبی  میں دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان کے صوبائی ذمہ دار محمد وقار عطاری نے لائن سپرنٹنڈنٹ واپڈا کیسکو آفیسر میر طارق بگٹی سے ملاقات کی اور ان کو فیملی سمیت عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کی۔

اس دوران مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے احوال پر تذکرہ ہوا جبکہ محمد وقار عطاری نے میر طارق بگٹی کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت پیش کی جس پر انہوں اجتماع میں آنے کی نیک خواہش کا اظہار کیا۔ اس ملاقات میں ڈسٹرکٹ نگران محمد اسحاق عطاری اور اللہ ڈنہ رند چشتی بھائی بھی موجود تھے۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)