پنجاب پاکستان کے شہر ملتان میں 29 نومبر 2023ء
کو امیدوار صوبائی اسمبلی ملک لعل محمد جوئیہ سے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ
دار اسلامی بھائیوں کی ملاقات ہوئی۔
دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے
ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ملتان میں رئیل اسٹیٹ بزنس ٹائیکون اور ضلعی آرگنائزر
جماعت اہلسنت لودہراں جام محمد بخش سے ملاقات کی۔
ملتان ڈویژن کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات ذمہ دار
فدا علی عطاری نے انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے جلالپور میں ہونے والے دعوتِ
اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔بعدازاں جام
محمد بخش نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو اپنے جاری پروجیکٹ کی مختلف سائٹس کا وزٹ
بھی کروایا۔(رپورٹ: شہزاد عطاری شعبہ رابطہ
برائے شخصیات پنجاب آفس ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی شاہد عطاری کی سابق
آئی جی پنجاب حبیب الرحمٰن سے عیادت
سابق آئی جی پنجاب حبیب الرحمٰن کی عیادت کے حوالے سے مدینہ ٹاؤن میں واقع جامع مسجد
زینب سے متصل عمارت میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ و نگرانِ پاکستان
مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ اُن سے ملاقات ہوئی۔
اس دوران نگرانِ پاکستان مشاورت نے حبیب الرحمٰن
سے عیادت کرتے ہوئے انہیں تکلیف پر صبر کرنے کے متعلق مدنی پھولوں سے نوازا جبکہ
نیکی کرنے، نیکی کاموں میں حصہ لینے بالخصوص نمازوں کی پابندی کرنے اور سنتوں پر
عمل کرنے کی ترغیب دلائی۔
صوبۂ پنجاب پاکستان کے ضلع گجرات میں شعبہ
رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران کی مختلف افسران اور شخصیات سے
ملاقات ہوئی جن میں ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضرحیات
بھٹی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضل حیات تارڑ، اسسٹنٹ کمشنر گجرات راجہ حیدر
عباس، اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں زوہیب ممتاز گوندل، ڈسٹرکٹ انچاچ فوڈ ظفر اقبال،
ڈسٹرکٹ سیکیورٹی انچاچ امجد، ایس ایچ او تھانہ سول لائن عدنان شامل تھے۔
دورانِ ملاقات گجرات ڈویژن ذمہ دار محمد سفیان
عطاری نے دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والی عالمی سطح کی دینی و فلاحی خدمات پرکلام
کیا اور تمام اسلامی بھائیوں کو گجرات میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت
کرنے کی دعوت دی۔
لودہراں میں بزنس ٹائیکون سہیل رحمانی کے بھائی
کی شادی کے سلسلے میں اجتماعِ میلاد
لودہراں کی معروف سماجی شخصیت و بزنس ٹائیکون سہیل
رحمانی کے چھوٹے بھائی محمد وقاص رحمانی کی شادی کے سلسلے میں دعوتِ اسلامی کے تحت
اجتماعِ میلاد کا انعقاد کیا گیاجس میں ذمہ داران اور شخصیات سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
ایس ڈی اوواپڈا کلورکوٹ انجینئر محمد شہریار خان
کی فیضانِ مدینہ کلور کوٹ آمد
ڈسٹرکٹ میانوالی میں SDO
واپڈا کلورکوٹ انجینئر محمد شہریار خان نے واپڈا آفیسر سائٹ ثناء اللہ ندیم کے ہمراہ گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کے مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ کلور کوٹ کا وزٹ کیا جہاں اُن کی ملاقات ڈویژن ذمہ دار اور
ناظمِ جامعۃ المدینہ بوائز سے ہوئی۔
ڈسٹرکٹ میانوالی، پنجاب میں اجتماعِ میلاد،
اعلیٰ عہدیداران و افسران کی شرکت
ڈسٹرکٹ میانوالی، پنجاب میں دعوتِ اسلامی کے تحت
اجتماعِ میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں پولیس کے اعلیٰ عہدیداران و افسران، شخصیات اور دیگر اسلامی بھائیوں نے
شرکت کی۔
اجتماع کے آغاز میں تلاوت و نعت پڑھی گئی اور سرگودھا ڈویژن ذمہ دار شان حسنین عطاری نے سنتوں
بھرا بیان کیا جس میں انہوں نے شرکا کو دینِ اسلام کے بارے میں بتایا۔
بعد اجتماع ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکا
اسلامی بھائیوں پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں دینی کاموں میں شرکت کرنے کی
ترغیب دلائی اوراُن کے درمیان مکتبۃ المدینہ کے رسائل تقسیم کئے۔
ڈسٹرکٹ میانوالی، پنجاب کے سالٹ ریسٹ ہاؤس کالا
باغ میں اجتماعِ میلاد کا انعقاد
ڈسٹرکٹ میانوالی، پنجاب میں واقع سالٹ ریسٹ ہاؤس
کالا باغ میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت اجتماعِ میلاد کا
انعقاد کیا گیا جس میں پولیس کے اعلیٰ عہدیداران و افسران، شخصیات اور دیگر اسلامی بھائیوں کی
شرکت رہی۔
اس اجتماعِ پاک میں مبلغِ دعوتِ اسلامی سیّد
محمد ساجد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں انہوں نے شرکا کو دینِ اسلام کی
تعلیمات کے بارے میں بتایا۔
بعد اجتماع ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکا
اسلامی بھائیوں پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں دینی کاموں میں شرکت کرنے کی
ترغیب دلائی اور مکتبۃ المدینہ کے رسائل تقسیم کئے۔
بہاولپور ڈویژن میں پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائے
شخصیات دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے مختلف افسران اور شخصیات(ساؤتھ پنجاب ایڈیشنل سیکریٹری فنانس تنویر جھنڈیر، ایڈیشنل سیکریٹری
ساؤتھ پنجاب محکمہ لائیو اسٹاک ناصر جمال ہوتیانہ ، PA ٹو سیکریٹری گل حسن ، فنانس آفیسر ضلع کونسل ظفر ، SDO واپڈا صابر کانجو ، اسسٹنٹ کمشنر صدر عدیل خان ، دیگر اسٹاف) سے ملاقاتیں کیں۔
اس ملاقات میں بہاولپور ڈویژن کے ذمہ دار محمد
اقبال عطاری نے دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے ذریعے ہونے والے مختلف دینی و فلاحی
کاموں کے حوالےسے بریفنگ دی اور مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد طیب خان اور
مذہبی شخصیت صاحبزادہ اسحاق قادری سے ملاقات
دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے سلسلے
میں گزشتہ روز وہاڑی میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو
محمد طیب خان اور معروف سماجی و مذہبی شخصیت صاحبزادہ اسحاق قادری صاحب سے ملاقات
کی۔
معلوات کے مطابق دورانِ ملاقات ملتان ڈویژن ذمہ
دار شعبہ رابطہ برائے شخصیات محمد فدا علی
عطاری نے دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں شخصیات کو بتایا اور
انہیں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی نیز امیرِ اہلِ سنت کے کُتُب
و رسائل تحفے میں دیئے ۔
لودہراں میں شخصیات سے ملاقات، شیخ افتخار الدین
تاری کو عمرہ کی مبارکباد
پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ
اسلامی کے ذمہ داران نے لودہراں میں سابق وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ عبدالرحمٰن
خان کانجو، سابق چیئرمین بلدیہ شیخ افتخار الدین تاری سے ملاقات کی۔
اس دوران شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ڈویژنل ذمہ
دار فدا علی عطاری نے شیخ افتخار الدین تاری کو عمرہ کرنے کی سعادت حاصل کرنے پر
مبارکباد پیش کی جس پر انہوں نے ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا۔
گزشتہ روز سیالکوٹ میں عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت DPO حسن اقبال، SP انویسٹی
گیشن ملک نوید، DSP ہیڈکوارٹر رانا جمیل، DSP صدر
صابر چھٹہ، DSP سٹی طارق ڈھڈی، DSP ٹریفک
محمد شاہد، انچارج پولیس خدمت مرکز انسپکٹر فخر زمان خان، انچارج ڈسٹرکٹ IT خرم
اصغر، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ شاہ میر اقبال، ایڈیشنل، ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اقبال،
ڈسٹرکٹ انچارج اکاؤنٹ نوید انجم اور ریڈر DSPٹریفک
توصیف سے
ذمہ داران کی ملاقات ہوئی۔
دورانِ ملاقات گجرانوالہ ڈویژن کے ذمہ دار شعبہ
رابطہ برائے شخصیات محمد سفیان عطاری نے شخصیات سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں دعوتِ
اسلامی کے تحت ہونے والے دینی و فلاحی کاموں سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے خوشی کا
اظہار کیا۔(رپورٹ: شہزاد عطاری
شعبہ رابطہ برائے شخصیات پنجاب آفس، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)