دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے
زیرِ اہتمام 8 جنوری 2024ء کو ملتان سٹی میں صوبائی ذمہ دارمحمدلیاقت عطاری نے ڈویژنل ذمہ دارفداعلی عطاری اور سٹی ذمہ دارحاجی محمدمسعودعطاری کےہمراہ کمانڈنٹ
پولیس ٹریننگ کالج کا دورہ کیا۔
ذمہ داران نے کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ
کالج میں ڈی آئی جی گوہرمشتاق بھٹہ،سی پی اوملتان صادق علی ڈوگر ،ایڈیشنل
کمشنرارشدخان گوپانگ اورچیف سیکیورٹی آفیسرعلی طاہرودیگر سےملاقات کی۔
دوران
ملاقات ذمہ داران نے شخصیات کو دعوت اسلامی کےمختلف شعبہ جات اور فرض علوم پر
مشتمل ڈیجیٹل ایپ کے بارے میں معلومات دیں نیز 11جنوری
2024ء کو ملتان میں ہونیوالے ہفتہ وار اجتماع
میں شرکت کی دعوت دی۔ساتھ ہی مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ مختلف تصانیف تحفےمیں پیش کیں۔
بعدازاں
اسلامی بھائیوں نے سابق چیئرمین شیخ محمدعمران ارشد سےملاقات
کی اور ان کےوالد صاحب کےانتقال پرتعزیت
وفاتحہ خوانی کی نیز مرحوم کے لئے دعائے
مغفرت بھی کروائی۔ (رپورٹ: شہزاد عطاری شعبہ رابطہ
برائے شخصیات پنجاب آفس ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)