20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
8
جنوری 2024ء کو ڈسٹرکٹ سرگودھا میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی کے تحت مہر
محمد یار لالی کے ختم قل کے موقع پر ایصال ثواب اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈاکٹر فرحت عباس سرجن، انچارج یورالوجی ڈیپارٹمنٹ
ڈی ،ایچ،کیواسپتال سرگودھا ، ٹریفک پولیس مہر محسن عباس سمیت دیگر سیاسی شخصیات نے شرکت کی ۔
دعوت اسلامی سرگودھا سٹی کے نگران مولانا ارسلان
عطاری مدنی نے بیان کیا نیز شرکا کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے نمازوں کی پابندی کرنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے
کی دعوت دی ۔آخر میں مرحوم سمیت تمام امت مسلمہ کی مغفرت کے لئے دعا کروائی۔(رپورٹ:
شہزاد عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات پنجاب آفس ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)